ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 09.06.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 09.06.20

1432376
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 09.06.20

*** روزنامہ ینی شفق: "یونان کی طرف سے آیا صوفیہ سے متعلق بیان پر صدر ایردوان کا سخت ردعمل" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کل شام ٹی آر ٹی کی خصوصی نشریات میں ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا۔ آیا صوفیہ سے متعلق یونان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یہ کہتے ہیں کہ آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل نہ کریں۔ میں پوچھتا ہوں کہ کیا ترکی کا نظام آپ چلا رہے ہیں؟ آپ اپنے آپ میں آئیں اور اپنی حدود میں رہیں۔ اگر آپ نے اپنی اصلاح نہ کی تو ترکی کو معلوم ہے کہ کیا کرنا ہے"۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: "128 ممالک سے 80 ہزار افراد ترکی لائے گئے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ کل صدر رجب طیب ایردوان کی زیرِ قیادت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے مرکزی فیصلہ و انتظامی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وباء کے آغاز سے لے کر اب تک 128 ممالک سے 80 ہزار ترک شہریوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔ چیلک نے کہا ہے کہ یکم جون سے اب تک بیرون ملک وفات پانے والے 558 ترک شہریوں میں سے 454 کے جنازوں کو ترکی واپس لایا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " وزیر صحت نے تازہ اعداد و شمار کا اعلان کر دیا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں ترکی کے تازہ ترین کورونا وائرس اعداد و شمار کے بارے میں کہا ہے کہ " ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کے اصولوں کی پابندی کی صورت میں ترکی میں مریضوں کی تعداد میں مستقل کمی اور نتیجتاً وباء پر قابو پانے میں آسانی ہو رہی ہے۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے اور مصنوعی تنفس  کی ضرورت کم ہو رہی ہے"۔

 

*** روزنامہ حریت : "ہم نے 2 ہزار وینٹی لیٹر بیرون ملک بھیجے ہیں" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے کہا ہے کہ برازیل کو ایک ہزار 500 سے زائد وینٹی لیٹر برآمد کئے گئے ہیں۔ اس حالیہ ترسیل سے بیرون ملک برآمد کئے گئے وینٹی لیٹروں کی تعداد 2 ہزار ہو گئی ہے۔

 

*** روزنامہ صباح: " ترکی لیبیا میں پیٹرول کی تلاش کرے گا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ ترکی کی سرکاری پیٹرول کمپنی TP نے لیبیا میں پیٹرول کی تلاش و پیداوار کے لئے لائسنس کی درخواست پیش کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے دائرہ کار میں ہم نے لائنسس کے 7 علاقوں کا تعین کیا ہے۔ تقریباً تین ماہ کی کاروائی کے بعد تین چار ماہ کے اندر اندر ہم علاقے میں سسمک کاروائیاں شروع کر دیں گے اور یہاں سے حاصل شدہ اعداد و شمار کے جائزے کے بعد لوکیشن کا تعین کریں گے۔



متعللقہ خبریں