ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 08.06.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1431669
ترکی کے اخبارات  سے جھلکیاں - 08.06.2020

***روزنامہ وطن: "صدر ایردوان انقرہ میں امور سرا نجام  دے رہے ہیں "

صدر رجب طیب ایردوان جو  نئی قسم کے کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے وبائی اقدامات کے دائرہ کار میں استنبول سے ویڈیو کانفرنسوں کے ذریعے اپنے معمولات کا سلسلہ جاری  رکھے ہوئے  تھے  ،    6 روز قبل دارالحکومت انقرہ واپس تشریف لے  آئے ہیں  اور   صدارتی کمپلیکس میں اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں  اپنے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر "انقرہ میں امور کی انجام دہی " کا پیغام   دیا ہے اور تصاویر کو شیئر کیا۔

 

***روزنامہ  حریت :  "نائب صدر اوکتائے کا بازنطینی پرچم  پر ردعمل"

نائب صدر فواد اوکتائے   نے قبرص یونانی انتظامیہ  کی ایک  مسجد  میں  بازنطینی پرچم لٹکانے پر  شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ، "یونانی انتظامیہ کو جزیرے کے جنوب میں کچھ تاریک حلقوں کے ذریعہ قدیم  بازنطینی  سلطنت کو  زندہ کرنے  اور مذہبِ اسلام کو نشانہ بنانے  جیسی  بیمار ذہنیت کو فوری  طور پر  روکنے اور اس سلسلے میں  اقدامات اٹھانے  کی ضرورت ہے۔ "

 

***روزنامہ  خبر ترک : "ابراہیم قالن  کا لیبیا کوپیغام: سب کا  صدر  ایردوان کے نکتہ نظر  پر اتفاق "

لیبیا میں تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا کہ امریکہ  اور روس کے  لیبیا کے وزیر اعظم فائض السراج   کو اپنا مخاطب سمجھتے  ہوئے بات چیت کرنے کا سلسلہ شروع کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے اور اب حفتر  کے دن گنے  جا چکے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ اب سب صدر  ایردوان کے نکتہ نظر  پر اتفاق   کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اب حفتر کسی بھی ملک کے لیے قابلِ اعتماد  نہیں رہا ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق :  "وزیر داخلہ سوئیلو : ترکی کورونا کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں  سب سے کامیاب ملک "

وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے نئی اقسام کورونا وائرس  کے خلاف جدو جہد میں ترکی ، دنیا میں صحت  کے شعبے میں  عوامی دیکھ بھال کے لحاظ سے  سب سے زیادہ کامیاب  ملک ہے۔  انہوں نے کہا کہ  پناہ گزینوں کے مسئلے کے باوجود تر کی  نے  بڑی  کامیابی سے کورونا وائرس کے خلاف جدو جہد میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار: "ترک ساحلوں کی حفاظت، مقامی  سافٹ ویئر کے سپرد"

ترک ساحلوں کی حفاظت کے اقدامات کو بہتر بنانے  کے لیے تمام ذمہ داری   مقامی سافٹ وئیر کمپنی کے حوالے  کردی گئی  ہیں۔  دفاعی صنعت کے چئیرمین  اسماعیل  دیمر نے کہا ہے کہ   کوسٹ سرویلنس ریڈار سسٹم پراجیکٹ (ایس جی آر ایس) کا پہلا سافٹ ویئر پیکیج متعلقہ   حکام تک پہنچادیا گیا ہے۔ جس میں راڈار ، الیکٹرو آپٹکس اور دیگر سینسرز سے لیس پیکجیز کوسٹ گارڈ کمانڈ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں