ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 01.06.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1427201
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 01.06.2020

***روزنامہ صباح:  "دنیا  میں صحت کے  نظام کی خستہ حالی پرترکی نے صحت کے شعبے میں سب کو حیران کردیا "

استنبول میں یشیل قوئے پرفیسر ڈاکٹر مرات دل مینر ہسپتال  اور  خادم  قوئے ڈاکٹر اسماعیل  نیازی  قرتلمش ہسپتال  کا افتتاح صدر رجب طیب ایردوان نے  ایک تقریب سے کیا ہےہسپتال ، جو کوویڈ 19 کے پھیلنے  کو روکنے  کے  عمل میں اہم کردار ادا کریں گے ، صحت کی سیاحت کے دائرے میں غیرملکی مریضوں  کو بھی خدمات فراہم کرے گا۔

 

***روزنامہ  ینی شفق:  "برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے ترکی کی تعریف"

برطانوی پبلک براڈکاسٹر بی بی سی نے ترکی  کی کورونا  وائرس کے خلاف جدوجہد کی کامیابی کی کہانی کو پیش کرتے ہوئے ترکی کے صحت کےشعبے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی ہے۔  کینٹ یونیورسٹی کے  پرفیسر  ڈاکٹر جیریمی راسمن  نے کہا کہ  بلا شبہ "ترکی بڑی کامیابی سے  تباہی سے بہت آگے نکل چکا ہے۔"  جبکہ ترکی میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے کے چیئرمین ڈاکٹر۔ ارشاد شیخ  نے کہا ہے کہ "ترکی کے  صحت عامہ کے  شعبے میں  دنیا کو بہت کچھ سکھانے کی ضرورت ہے ۔"

 

***روزنامہ سٹار:"ترک مسلح افواج نے  امریکہ ، روس ، فرانس جیسے ممالک کی  فوج  کو پیچھے چھوڑ دیا"

ترکی کی مسلح افواج جس کی نفری پانچ لاکھ کے لگ بھگ ہے  نے کورونا وائرس کے خلاف جدو جہد  میں پہلے ہی لمحے سے اٹھائے گئے تیز رفتار اقدامات کی بدولت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک امریکہ ، روس، اتی، برطانیہ  اور فرانس کی افواج  کو  بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔  

 

***روزنامہ وطن:  ترکی میں 486 ساحلوں کو بلیو فلیحز سے نوازا گیا"

اس سال ، ترکی میں 486 ساحلوں کو بلیو فلیگ  سے نوازا گیا۔ کورونا وائرس کے بعد حفظان صحت سیاحت کی ترجیحات کا سب سے اہم معیار ہوگا۔ دنیا میں  تیسرے نمبر پر  موجود اس عرصے کے دوران صحت کے شعبے کی جانب خصوصی توجہ دیتے ہوئے اپنے اس سفر کو کامیابی سے جاری رکھے گا۔

روزنامہ حریت "ٹڑکش ائیر لائین کے طیاروں میں  اب کھانا بند ڈبوں میں تقسیم کیا جائے گا"

 

***ترکش ایئر لائنز (THY) ، جس نے کورونا وائرس کی وجہ سے دوبارہ پروازیں شروع کیں ، اپنی کیٹرنگ سروس میں ایک بار پھر تبدیل  کردی ہے۔ اس کے مطابق ، طیارے میں تروتازہ اشیاء کو بند ڈبوں  میں فراہم کیا جائے گا ، اور چائے اور کافی کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں