ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 28.05.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 28.05.20

1425105
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 28.05.20

*** روزنامہ وطن: " ایردوان نے اعلان کر دیا، 29 مئی کو شروع کر رہے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کل جمہوریت و آزادی جزیرے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ فاتح ڈرلنگ بحری جہاز 29 مئی کو استنبول باسفورس سے گزر کر نئی ڈرلنگ کے لئے بحرِ اسود کا رُخ کرے گا"۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: " ہم نے ایک ہزار سے زائد وینٹی لیٹر برآمد کئے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیرِ صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے کل ضلع قیصری کے چیمبر آف انڈسٹری کے مشاورتی ویڈیو کانفرنس اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ کووِڈ۔19 بحران کے دوران ترکی نے ایک ہزار سے زائد انتہائی نگہداشت یونٹ کے وینٹی لیٹر برآمد کئے ہیں۔

 

*** روزنامہ صباح: "استنبول ائیر پورٹ کی نئی کامیابی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ استنبول ائیر پورٹ کی کامیابیوں میں "لیڈ گولڈ" سرٹیفیکیٹ کے ساتھ ایک نئی کامیابی کا اضافہ ہو گیا ہے۔ امریکہ کی گرین بلڈنگ کونسل نے استنبول ائیر پورٹ ٹرمینل کو سب سے بڑے لیڈ سرٹیفیکٹ کی حامل بلڈنگ  کے طور پر رجسٹر کر لیا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " یونانی یاٹ ایجنٹ ترکی کے ساتھ بحری راستہ کھلنے کے خواہش مند ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے ساحلوں کے قریب کام کرنے والے یونانی یاٹ ایجنٹ کورونا وائرس کی وجہ سے ترکی کے ساتھ بند بحری راستوں کے کھلنے کے خواہش مند ہیں۔

 

*** روزنامہ ینی شفق : " سیاح ترکی کے سفر منسوخ نہیں کر رہے، ہوٹلوں میں بکنگ ملتوی کروانے کی بجائے اگلی تاریخوں پر ڈال رہے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کی وجہ سے ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں مستقل کمی ہو رہی ہے۔ ملک کے سیاحتی علاقوں کے ہوٹل مالکان بھی نئی تدابیر کے مطابق پروگرام مرتب کر رہے ہیں۔ ہوٹل حکام کے مطابق غیر ملکی سیاح قبل از وقت کروائی گئی بکنگز کو منسوخ کروانے کی بجائے اگلی تاریخوں پر ڈال رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں