اخبارات کی جھلکیاں

27.05.20

1424398
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ صباح کے مطابق صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے لیبیا کی صورت حال سے متعلق گزشتہ روز فرانس 24 چینل سے گفتگو کے دوران کہا کہ  فرانس اور دیگر ممالک لیبیا میں خانہ جنگی کے خٖاف حفتر کی حمایت پر غلطی کر رہے ہیں۔

 روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ نائب صدر فواد اوکتائے نے گزشتہ روز ترکی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے درمیان  اقتصادی و مالی تعاون کے معاہدے پر ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران کہا کہ  کورونا وائرس کے خلاف اقدامات میں   ہماری حکومت شمالی قبرص سے تعاون جاری رکھے گی اور ہمارا عزم ہے کہ شمالی قبرص کی اقتصادی ترقی میں ہم ضروری اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔

روزنامہ اسٹار نے وزیر صحت فخر الدین قوجہ کے بیان کو جگہ دی جس میں انہوں نے  بتایا کہ ترکی میں  کورونا کے خلاف صحت یاب ہوئے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے  جبکہ انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں  مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور اس کامیابی کا سہرا ہماری  عوام  کے صبر اور تدابیر کے بجا آوری کو جاتا ہے۔

 روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ  ترکی نے انسداد کورونا کے تحت ایک عسکری مال بردارامدادی طیارہ چاڈ روانہ کیا ہے جس پر طبی سازو سامان اور ایمبولینسیں لدی تھیں۔

 روزنامہ خبر  نے  وزیر توانائی و قدرتی وسائل کے حوالے سے خبر دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ  "فاتح" نامی  ایک ڈریلنگ بحری جہاز  بحیرہ اسود  روانگی کے لیے تیار ہے جو کہ فتح استنبول کے دن یعنی 29 مئی کو اپنے سفر پر روانہ ہوگا۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں