ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 30.04.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 30.04.20

1408414
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 30.04.20

*** روزنامہ اسٹار: " وہ دہشت گرد گرفتار ہو گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شام کی تحصیل عفرین میں حملے کا ماسٹر مائنڈ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کا رکن دہشت گرد گرفتار ہو گیا ہے۔ منگل کے دن عفرین کے تحصیلی مرکز میں عوامی رش والی شاہراہ راجو پر PKK/YPG کی طرف سے بم سے مسلح ٹرک کے ساتھ حملہ کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں 11 بچوں سمیت 40 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہو گئے تھے۔

 

*** روزنامہ وطن: "ترکی کورونا وائرس کے امتحان سے سرخرو ہو کر نکلا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے کہا ہے کہ ترکی اس وقت تک کورونا وائرس کے امتحان سے سرخرو ہو کر نکل رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اس نقطے تک تدابیر کے ساتھ ہم آہنگی اور محتاط روّیہ لے کر آیا ہے۔ کھوجا نے کہا ہے کہ بروقت تدابیر کے ساتھ ہم نے بیماری پر قابو کے مراحل طے کئے ہیں۔ اس کامیابی میں میں تین شقیں تدبیر، تشخیص اور علاج ہماری کامیابی کی ضامن بنی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی ایسا مریض گھر واپس نہیں بھیجا کہ جسے ہسپتال میں علاج کی ضرورت تھی۔

 

*** روزنامہ ینی شفق:" کورونا وائرس کے علاج میں ترکی دنیا کے لئے مثال بن گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ بعض ممالک میں ملیریا کے علاج میں استعمال کی جانے والی دوا ہائیڈروکسیکلوروکین غیر موئثر ثابت ہوئی ہے لیکن ترکی میں اس دوا نے مریضوں کے علاج میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ ادویات ممالک کے حساب سے علاج میں کیوں مختلف نتائج دے رہی ہیں؟ اس سوال کے جواب میں سائنسی کمیٹی کے رکن توفیق اوزلو نے کہا کہ ہم میں اور دیگر ممالک میں دوا کے اثرات میں فرق کی وجہ ہمارا اس دوا کو بیماری کے اوّلین مراحل میں استعمال کرنا ہے۔ اینٹی وائرل ادویات بیماری زور پکڑنے کے بعد کوئی نتیجہ نہیں دیتیں۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: " جاپانی ترکی میں سرمایہ کاری کے لئے تیار" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں اقتصادی مندی کے باوجود جاپانیوں نے ترکی میں انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے فیزیبیلٹی کام شروع کروا دیا ہے۔ اینےچینج اور شینڈینز لُوپ بھی ترکی میں سرمایہ کاری کا رجحان رکھتی ہیں۔ دونوں کمپنیاں ترکی میں قابل تجدید اور سولر انرجی پاور پلانٹ کے لئے 102.8 ملین ڈالر  کی سرمایہ کاری کا پروگرام رکھتی ہیں۔

 

*** روزنامہ حریت :" سامع یوسف کے کانسرٹ ٹی آر ٹی میوزک پر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن ٹی آر ٹی ماہِ رمضان کے دوران عالمی شہرت کے حامل گلوکار سامع یوسف کے کانسرٹ نشر کرے گا۔ کانسرٹ ٹی آر ٹی میوزک پر نشرکئے جائیں گے۔ پہلا کانسرٹ سامع یوسف کا دوبئی کانسرٹ ہو گا جو 30 اپریل بروز جمعرات کو ترکی کے مقامی وقت کے مطابق شام 9 بجکر 15 منٹ پر ٹی ار ٹی میوزک پر نشر ہو گا۔



متعللقہ خبریں