اخبارات کی جھلکیاں

29.04.20

1407742
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ خبر ترک کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے کورونا وائرس  کے سد باب  کے لیے  ضروری تدابیر کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بدلتی دنیا میں ترکی  اپنا راستہ اور مواقعوں کا تعین کر سکتا ہے،میں  عوام کو اس مشکل وقت میں ان کے صبر اور حوصلے کی داد دیتا ہوں اور امید کرتاہوں کہ وبا کے خاتمے سے  ترکی کی پیداواری صلاحیتوں میں مزید تیزی آئے گی۔

روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ  استنبول  شعبہ طب نے  کورونا  کا پتہ لگانے کے لیے ایک مشاہداتی مرکز قائم کیا ہے، یہ مرکز دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جہاں کورونا سے نجات پانے والے افراد کا ایک سال تک  مشاہدہ  بھی کرے گا۔

روزنامہ حریت نے خبر دی ہے کہ  وزیر صحت فکر الدین قوجہ نے  بتایا کہ روس میں موجود  پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا حسن سید خان اولو کو ایمبولینس طیارے کے ذریعے ترکی لایا گیاہے۔روسی ڈاکٹروں نے ان کے آپریشن  کو مسترد کر دیا تھا جس پر صدر ایردوان کی ہدایت پر انہیں ترکی لایا گیا۔

روزنامہ اسٹار کے مطابق، وزارت مواصلات نے  بعض فیصلوں کا اعلان کیا ہے  جن کے  تحت، روس اور قازقستان  سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں سے  ترکی آنے والے تجارتی ٹرک ڈرائیوروں کو چودہ روز کے لیے قرنطینہ میں  رکھا جائےگا اور جو ڈرائیور  ٹرک سے باہر نہیں آئیں  گے انہیں بغیر کسی قرنطینہ کے  ترکی  سے بہتر گھنٹے کے دوران جانے کی اجازت ہوگی مگر ان کا تعاقب نیویگیشن سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا۔

 روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ  عالمی وبا کی وجہ سے  غیر ملکیوں کو اب آن لائن خدمات متعارف کروانا شروع کر دی ہیں جن کے لیے زوم،فیس ٹائم، اسکائیپ، اور واٹس ایپ کا سہارا لیا جا رہاہے۔  بتایا گیا ہے کہ  مارچ میں غیر ملکیوں کو آن لائن ایک سو ملین لیرا مالیت کی رہائشیں فروخت کی ہیں

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں