ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں - 30.03.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1387559
ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں - 30.03.2020

روزنامہ سٹار : "ترکی کے شہر ہسپتال دنیا کے لئے مثال  تشکیل دے رہے ہیں "

دنیا بھر میں جاری کورونا  وائرس  کوید-19  کے چین اور یورپ  بھر میں پھیلنے کے بعد   دنیا بھر کی نظریں  گزشتہ 15 سالوں میں ترکی  میں تعمیر کیے جانے والے "شہر  ہسپتالوں" کی جانب مرکوز ہو کر رہ گئی ہیں ۔  حالیہ  کیے جانے والے سروئے اور  تحقیقات  کے بعد اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ ترکی میں  بہت بڑی اراضی پر جدید ہسپتال تعمیر کیے جانے کی وجہ سے   ترکی میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی رفتار  دیگر تمام  ممالک سے کم ہے اور مریضوں کو  سہولتیں بھی زیادہ ہیں ۔

 

روزنامہ ینی شفق : "ترکی اس وبا  کو  شکست دینے  کی طاقت کا مالک ہے "

ترکی کی   مینوفیکچرنگ کمپنی  کے چیئرمین محمود Bilgiç نے  کہاہے کہ ترکی کورونا وائرس سے نبٹنے کی طاقت کا مالک ملک ہے اور انہوں نے کہا کہ ترکی میں  بڑی تعداد میں  کمیسٹ موجود ہونے اور ادویات   کے وافر مقدار میں موجود ہونے کی وجہ سے    ترکی جلد ہی اس وبا پر قابو پالے گا۔

 

روزنامہ خبر تر ک : "ترکی کے موجودہ صورتِ حال  کی وجہ سے   معیشت پر کم ہی منفی اثرات مرتب ہوں گے "

سنٹرل بینک کے ڈپٹی گورنر  اوزحان  اوزباشی نے کہا کہ ترک معیشت ، اپنی متحرک ڈھانچہ کے ساتھ ، ایک ایسی معیشت ہوگی جو کم سے کم نقصان کے ساتھ اور تھوڑے ہی عرصے میں کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہوئے بغیر  اپنے سفر کو جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ  سنٹرل بینک کے پاس ایک بہت بڑا اور موثر ٹول موجود ہے جو ترک  معیشت کو اپنے پاوں پر  متحرک طریقے سے کھڑا رکھے گا۔

 

روزنامہ حریت: "فرانس کو ترکی کی طرح  کے اقدامات اٹھانے چاہیں"

فرانس کے لی ہاویر کلب کے فٹ بال  کے  کھلاڑی  اموت میراش نے کہا ہے کہ  فرانس میں لوگوں  نے کورونا وائرس کے خطرے کو سنجیدگی سے نہیں  لیا ہے  اور وہ سر عام  سڑکوں اور گلیوں میں ٹہل رہے ہیں ، اور  نہ ہی وہ ماسک یا دستانے پہننے کے بارے میں  پُر حساس  ہیں  ۔ انہوں نے کہا کہ  فرانس  کو ترکی جیسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے  کیونکہ فرانس اس وقت  اٹلی جیسی  تصویر پیش کررہا ہے جس سے صورتِ حال ابتر دکھائی دیتی ہے۔

 

 روزنامہ صباح: "فٹ بال کے کھلاڑیوں  کی شروع کردہ مہم برفانی تودے کی طرح بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے"

فٹ بال کے کھلاڑیوں  نے ترکی کے کھلاڑی  تنجائے کی جانب سے شروع کردہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع کردیا ہے ۔کھلاڑیوں کی اس مہم کے دوران    تمام  متعلقہ افراد کو  ہر ممکنہ امداد فراہم کی جائے گی ۔کھلاڑیوں کی اس مہم  میں سب نے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔  



متعللقہ خبریں