ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 16.03.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1379038
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 16.03.2020

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

***روزنامہ حریت : "قصر چانکایہ میں کورونا وائرس سے متعلق اجلاس  "

نائب صدر فواد اوکتائے  کی زیرصدارت گذشتہ روز قصر چانکایہ میں  ایک اجلاس ہوا جس میں کوروناا وائرس کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوانِ صدر  کے اطلاعاتی  آفس  سے  جاری کردہ   اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  ترکی سے  9  یورپی ممالک کو   پروازوں  کو   نصف شب کے بعد سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ  سترہ مارچ  رات گیارہ بج کر  59 منٹ تک  وطن واپس آنے والے   ترک باشندوں کو 14 دن تک نگرانی میں رکھا جائے گا۔

 

***روزنامہ خبر  ترک : " وزیر خارجہ  چاوش اولو : "اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی یکجہتی دن کی اپیل"

15 مارچ ، 2019 کو نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں نور اور لِن ووڈ مساجد پر دہشت گردوں کے حملے کی  پہلی برسی پر جان بحق  ہونے والے 51 افراد کی یاد میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مشترکہ پیغام کے ساتھ "اسلامو فوبیا کے خلاف 15 مارچ کے عالمی یکجہتی دن کے طور پر منانے  کا مطالبہ کیا۔

 

***روزنامہ وطن "تیسرا  ڈرلنگ  بحری  جہاز ترکی  میں "

پہلے دو بحری جہازوں فاتح اور  یاوز کے بعد ترکی نے  تیسرا ڈرلنگ  بحری  جہاز علاقے میں ڈرلنگ کی ضروریات کو پور کرنے کے لیے خرید لیا ہے۔ ۔  وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح  دونمیز   نے کہا ہے کہ  تیسرا ڈرلنگ  بحری  جہاز  انتہائی گہرے سمندر میں بھی ڈرلنگ کے کام کو جاری رکھے گا۔

 

***روزنامہ ینی شفق : "روس کو برآمدات میں تیزی  سے  اضافہ ، اضافہ تیس فیصد  تک پہنچ گیا"

ترکی  نے روس کو امسال جنوری  تا فروری کی مدت میں 700 ملین 287 دو لاکھ ستاسی  ہزار مالیت کی مصنوعات برآمد کی ہیں۔  پچھلے سال کی اسی مدت میں ، 387 ہزار 698 ٹن مصنوعات روس کو ارسال کیں گئیں ، اور اس کے بدلے 555 ملین 107 ہزار 446 ڈالر کمائے  گئے ۔ اس طرح ، اس ملک کو برآمدات میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30 فیصد اور قیمت میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

***روزنامہ صباح: "انٹارکٹیکا میں ایس ایچ او ڈی"

وزارت قومی دفاع نے اطلاع دی ہے کہ ترکی کے نیول نیویگیشن ، ہائیڈرو گرافی اور اوشیانوگرافی ڈیپارٹمنٹ (ایس ایچ او ڈی) نے چوتھے قومی انٹارکٹکا سائنس مہم میں حصہ لیا۔ وزارتِ قومی دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ایس ایچ او ڈی ایوان صدر 2017 کے بعد سے انٹارکٹکا سائنس مہم میں حصہ لے کر اس اہم عمل میں سرگرمی سے حصہ لے رہا ہے۔



متعللقہ خبریں