اخبارات کی جھلکیاں

11/03/20

1376179
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک  کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے  برسلز سے واپسی پر  طیارے میں   بیان کے دوران  کہا کہ یونان   کے مہاجرین کے خلاف سخت مداخلت پر  اعتراض ہے   جسے اقدام قتل کے مترادف قرار دیتےہوئے اس کا حساب پوچھنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ  ادلب ،شام اور  مہاجرین  کا بحران    ترکی کے مقابلے میں یورپی ممالک کے  ارادے اور اُن کی قائدانہ صلاحیتوں کا امتحان ہے ۔  ترکی نے    اپنے تمام وعدوں کا پاس رکھا ہے لیکن یورپی ممالک سستی کا شکار رہے ہیں۔

 

 روزنامہ اسٹار  کا لکھنا ہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا  کہ   شام میں اسد انتظامیہ  نے جنگ بندی   کے باوجود  اگر ادلب کی جانب پیش قدمی کی تو  ہم   فوجی  مداخلت  پھر شروع کر دیں گے۔

 

روزنامہ حریت    نے خبر دی ہے کہ   سال رواں کے ماہ جنوری و فروری  کے دوران  مجموعی طور پر  15 ملین 4 لاکھ 11530 افراد نے استنبول ہوائی اڈے کا استعمال کیا  جو کہ  گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 1 لاکھ 26013  زیادہ تھی ۔

 روزنامہ  وطن کے مطابق ، تیار شدہ  ملبوسات  کی برآمدات سال رواں کے ماہ جنوری و فروی کے دوران  گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 6اعشاریہ 7 فیصد زیادہ  رکارڈ کی گئی ۔ ان برآمدات سے قومی خزانے کو  3 ارب 17 کروڑ 4 لاکھ ڈالرز حاصل ہوئے۔ ان برآمدات  میں خواتین کے تیار شدہ ملبوسات  کی تعداد زیادہ تھی ۔

 

 روزنامہ صباح نے خبر دی  ہے کہ  کورونا  وائرس کے سبب  ترکی کی قومی فٹ بال ٹیم   27 مارچ کو سلووانیہ اور 30 مارچ کو آسٹریا کے خلاف   بغیر تماشائیوں کے میچ کھیلے گی ۔

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں