ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 27.02.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 27.02.20

1367496
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 27.02.20

*** روزنامہ خبر ترک: "اسد کو دی گئی مہلت پوری ہو رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے شام کے علاقے ادلب کے بارے میں دو ٹوک پیغام جاری کرد یا۔ سوچی سمجھوتے کی خلاف ورزی کی مرتکب اسد انتظامیہ  کے لئے انہوں نے کہا ہے کہ "ہم نے جو مہلت دی تھی اس کی مدت پوری  ہو رہی ہے۔ ہم ادلب میں  معمولی سی بھی پس قدمی نہیں کریں گے بلکہ انتظامیہ کو ہماری طے کردہ حدود سے باہر نکالیں گے"۔

 

*** روزنامہ حریت: " لاطینیوں کی ترکی میں دلچسپی ٹرکش ائیر لائنز کو اڑا رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ لاطینیوں کے ساتھ گہری دلچسپی ٹرکش ائیر لائنز THY پر مثبت شکل میں اثر انداز ہو رہی ہے۔ THYنے گذشتہ سال ماہِ اگست میں میکسیکو کے لئے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا اور مسافروں کی بھاری تعداد کی وجہ سے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ THY ہفتے میں 3 فریکوینسیوں کے سفر کو 8 جون سے ہفتے میں4 فریکوینسیوں کے ساتھ کرے گی۔ اس طرح میکسیکو  لائن پر سالانہ ایک لاکھ مسافروں کو سفر کی سہولیات فراہم کرنے کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ وطن: "ترکی کا تیسرا ڈرلنگ بحری جہاز روانہ ہو گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ ترکی کا تیسرا ڈرلنگ بحری جہاز روانہ ہو گیا ہے۔ دونمیز نے ٹویٹر سے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ جناب صدر صاحب نے جس تیسرے ڈرلنگ بحری جہاز کی خوشخبری دی تھی وہ عازمِ سفر ہو گیا ہے۔ ملت کے تعاون کے ساتھ یہ جہاز ترکی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اللہ اسے ہمارے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنائے۔

 

*** روزنامہ صباح: " آرڈر ترکی  کو ملے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس وباء کی وجہ سے ملک میں پیداوار صفر نقطے تک پہنچ چکی ہے اور وائرس کا اندیشہ ملک میں پیداوار دینے والے ٹریڈ مارکاوں کو متبادل پیداواری منڈیوں کی طرف مائل کر رہا ہے۔ ترکی کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چین سے کی جانے والی رسد کا ایک حصہ ترکی کی طرف آئے گا۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " ترکی فاتحین کی لیگ میں سرفہرست ہو گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدارتی دفتر  کے شعبہ اسٹریٹجی اور بجٹ  کے سربراہ ناجی آعبال نے کہا ہے کہ ترکی آنے والے دنوں میں عالمی فاتحین کی لیگ میں سرفہرست ہو گا۔ آعبال نے کہا ہے کہ خوشحال علاقے تبدیل ہو گئے ہیں اور امریکہ، برطانیہ، فرانس، اٹلی اور کینیڈا  جیسے ترقی یافتہ ترین ممالک کا گوبل آمدنی میں حصہ کم ہو گیا ہے۔ ترکی، چین، بھارت، برازیل، جنوبی افریقہ جیسے نئے ابھرتے ستارے مستقبل میں عالمی تجارت  سے زیادہ حصہ وصول کریں گے۔



متعللقہ خبریں