اخبارات کی جھلکیاں

19/02/20

1362118
اخبارات کی جھلکیاں

 ادلب کےلیے اضافی عسکری کمک روانہ کرنا جاری رہے گا: قالن  یہ سرخی  روزنامہ  ینی شفق   نے لگاتےہوئے  صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کے حوالے سے خبر دی ہے جس میں انہوں نے  کہا کہ  شام کے علاقے ادلب   کی صورت حال پر  سوچی مطابقت کی  کوئی وقعت نہیں رہی ہے  اور ترکی   علاقائی تحفظ اور وہاں کی عوام کے دفاع کےلیے   عسکری کمک روانہ جاری رکھے گا۔

 

روزنامہ اسٹار   کا لکھنا ہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے یونانی صدر پروکوپِس پاولا پولوس  کے مغربی تھریس  کے دورے کے دوران  وہاں  آبادمسلمان  ترک اقلیت  کو مسلمان یونانی اقلیت قرار دینے  پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ     یونانی صدر کا یہ بیان قابل مذمت ہے  کیونکہ وہاں کی اقلیت صدیوں سے   ترک مسلمان ہیں اور رہیں گے۔

 روزنامہ صباح   کے مطابق ، انصاف و ترقی پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے   ماسکو میں روسی اور ترک وفود کے درمیان  ادلب پر مذاکرات   سے متعلق کہا کہ ترکی نے  روس پر واضح کر دیا ہے کہ    شام کی موجودہ انتظامیہ    کے علاقے سے انخلا  کےلیے    وہ  عسکری تیاریاں  مکمل کیے ہوئے ہے ۔

 

  روزنامہ حریت  نے خبر دی ہے کہ   ایک ترک ٹیم نے  15 ہزار کلومیٹر طوری سفر کرتےہوئے انٹارٹیکا پہنچنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ وزیر صنعت و ٹیکنالوجی  مصطفی وارانک نے اپنے بیان میں بتایا  کہ   ٹیم  جزیرہ ہارس شو میں قائم   کیمپ تک پہنچ گئی ہے  جہاں وہ 1 ماہ تک سائنسی تجربات میں مصروف رہے گی ۔

 

    سلجوکی،عثمانی اور جدید فن معماری  سے مزین    ایک  ملی کتب خانے    کا افتتاح کل انقرہ میں صدر ایردوان کے ہاتھوں ہوگا۔ روزنامہ  خبر ترک   کا لکھنا  ہےکہ یہ کتب خانہ   ہفتے کے  7 دن اور 24 گھنٹے کھلا رہے گا  جس  میں 5 ہزار افراد بیک وقت استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں