اخبارات کی جھلکیاں

12/02/20

1357870
اخبارات کی جھلکیاں

ترک فوجیوں پر حملوں کا کڑا  جواب ملے گا : ایردوان  یہ سرخی  روزنامہ ینی شفق نے لگاتےہوئے لکھا ہے کہ صدر رجب طیب ایروان نے ادلب میں  ترک فوجیوں پر حملوں  سے متعلق  کہا ہے کہ  اسد نواز فوج نے   بالخصوص ادلب   میں ہمارے فوجیوں پر حملہ کرتےہوئے  مصیبت کو دعوت دی ہے  مگر ہم اپنے عزم سے نہیں ہٹیں گے اور ان حملوں کا کڑا اور سخت جواب دیا جائے گا۔

 

 روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوش او لو  نے  ادلب سے متعلق کہا کہ اسد نوازفوج کے  حمایتی ممالک روس اور ایران ان حملوں کو  رکوانے میں مدد کرے۔

 

 روزنامہ اسٹار  کے مطابق ، وزیر توانائی و قدرتی وسائل  فاتح دونمیز   نے  بتایا ہے کہ  حکومت   ترکی  کی پٹرول  صنعت   میں مقامی وسائل کو فروغ   دے گی    اس سلسلے میں ترکش پٹرولیئم کارپورشن لمیٹڈ   کے زیر استعمال ٹیکنالوجی  مکمل طور پر    مقامی ہوگی جسے نجی شعبے کے تعاون سے   عالمی سطح پر متعارف کروائیں گے۔

 

 روزنامہ صباح نے خبر دی ہے  کہ یورپی ہوا بازی   تنظیم   کی  سال 2019  کی  صنعتی رپورٹ کی رو سے،   ترکش ایئر لائنز     یومیہ 1331 پروازوں  کے نتیجے میں یورپ کی سب سے مصروف ترین فضائی کمپنی  قرار دی گئی ہے۔

 

 روزنامہ خبر ترک   کا لکھنا ہے کہ  عالمی سیاحتی تنظیم    کے مطابق ، سال 2019 میں  52 اعشاریہ 5  ملین سیاحوں کی آمد سے  ترکی  کا شمار دنیا میں چھٹے نمبر پر ہوا ہے ۔ اس فہرست میں فرانس  90 ملین  سے زائد سیاحوں کے ساتھ سر فہرست رہا ۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں