اخبارات کی جھلکیاں

05/02/20

1353526
اخبارات کی جھلکیاں

ادلب  میں حملوں کے جواب میں شامی انتظامیہ نتائج  بھگتنے کےلیے تیار رہے :ایردوان ۔

روزنامہ اسٹار نے یہ سرخی لگاتے ہوئے  خبر دی ہے کہ  صدر ایردوان نے   ادلب میں حملوں کو   معاہدےکی خلاف ورزی قرار دیتےہوئے  کہا ہے کہ   ترک فوج کے خلاف  ان حملوں کے نتائج بھگتنے کےلیے اسد انتظامیہ  تیار رہے ۔

 روزنامہ وطن کے مطابق  ،وزیر خارجہ مولود چاوش اولو    نے  اپنے بیان میں کہا کہ ترک فوجیوں پر ادلب میں  حملے کے بعد  ہم نے جوابی کاروائی کرتےہوئے اسد فوج کو بھاری نقصان پہنچا یا ہے   جبکہ  اسد فوج  کو   لگام دینے  کے   روسی دعوے  بہانوں کے سواکچھ نہیں ہیں۔

 روز نامہ خبر  ترک  نے ترک محکمہ شماریات  کے حوالے سے اپنی خبر میں اطلاع دی ہے کہ   ترکی   کی آبادی گزشتہ سال   سن 2018 کے مقابلے میں  10 11 لاکھ 51 ہزار 115 افراد بڑھتےہوئے  8 کروڑ 31 لاکھ 4 ہزار 997 ہو گئی ہے ۔ استنبول کی آبادی اس وقت  ڈیڑھ کروڑ 5 لاکھ 19 ہزار 267 افراد پر مشتمل ہے۔

 روزنامہ ینی شفق کا لکھنا ہے کہ چین میں  کورونا وائرس   سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے    جس کے بعد برقی تجارت  کے ذریعے   ترک مصنوعات   کی طلب میں 5 گنا اضافہ دیکھنے  میں آیا ہے۔ چین سے سبزیوں اور پھلوں  کے درآمد کنندہ ممالک  نے اب اپنا رخ ترکی کی جانب کرلیا ہے   ۔

 

روزنامہ صباح    کے مطابق ،  ترکی  میں برطانوی  ایوان تجارت کے نمائندہ کرس گانٹ نے  کہا ہے کہ  استنبول شہر    مشرقی یورپ اور  وسطی ایشیا کے 14 ممالک کا مرکز بنے گا۔گانٹ نے کہا  کہ اس لیے  ترک اور برطانوی کمپنیوں نے  ان 14 ممالک تک رسائی  حاصل کرنے کےلیے مشترکہ کوششیں شروع کر دی ہیں  ۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں