اخبارات کی جھلکیاں

30/12/19

1331704
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ وطن کےمطابق  صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن نے گزشتہ روز ایک ٹی وی پروگرام  میں  لیبیا سے متعلق کہا کہ وہاں کی  قومی حکومت  اور حفتر ملیشیا کے درمیان   طے شدہ معاہدہ حفتر  نے  توڑ دیا ۔ اگر    جنرل حفتر کو نہ روکا گیا تو   لیبیا کا حال بھی شام جیسا ہوگا۔  حفتر کو  اسلحے  کی فراہمی بھی  جاری ہے  جبکہ  اگلے ماہ  جرمنی میں ایک اجلاس ہوگا لیکن اگر حفتر نے حملے جاری رکھے  تو یہ اجلاس بھی  بے معنی ہوگا۔

 

روزنامہ صباح  نے وزیر دفاع  خلوصی عقار  کے حوالے سے خبر دی ہے ۔ گزشتہ روز انہوں نے   شام کی سرحد کے قریب  ترک فوجیوں سے خطاب کیا  اور کہا کہ   ترکی   ادلب  شہر میں  اپنی چوکیوں کو خالی نہیں کرے گا چونکہ   ہم پر کسی حملے کی صورت میں  اس کا جواب  دینے  کی ضرورت پڑے گی ۔

 

روزنامہ حریت کے مطابق ،ترکی کی طرف سے  تیار کر دہ  ڈرون طیا رہ " اک سنگور   " اگلے سال سے حفاظتی قوتوں کے استعمال میں لایا جائے گا۔ ترک ادارہ  برائے  ہوا بازی و خلائی صنعت  کے  مینیجر تمل کوتل نے اس حوالے سے بتایا کہ   سال نو کے آغاز یا جنوری کے اواخر تک  یہ ڈرون  استعمال میں آجائےگا۔

 

 روزنامہ خبر ترک   کا لکھنا ہے کہ  ترک ضلع آئید ن کے سیاحتی قصبے  قش اداسی  کی بندر گاہ پر  گزشتہ روز مالٹا کا پرچم بردار سیلیسٹل  کرسٹل مسافر براد جہاز لنگر انداز ہوا جس پر  امریکی اور برطانیوں سمیت 675 سیاح سوار تھے ۔ان سیاحوں نے حضرت مریم   کے گھر اور ایفیس کے تاریخ شہر کی زیارت کی  حتی بعض سیاحوں نے خریداری کےلیے قس اداسی کا بھی رخ کیا ۔


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں