ترکی کے اخبارات سے جحلکیاں - 25.12.2019

ترک ذرائع ابلاغ

1329426
ترکی کے اخبارات سے جحلکیاں - 25.12.2019

۔    آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

روزنامہ حریت:" صدر ایردوان کا وزیراعظم  جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ"

صدر رجب طیب ایردوان نے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن سے ٹیلیفون پر بات چیت کی  ہے۔ ایوان صدر کے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ   ٹیلیفونک رابطے میں  خاص طور پر لیبیا ،  شام  ،   علاقائی امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

***روزنامہ   خبر ترک :  "آقار کا  فوجی آپریشن چشمہ امن کے بارے میں بیان "

وزیر قومی دفاع  حلوصی  آقار   نے کل فوجی آپریشن  چشمہ امن کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ   علاقے کے مغرب اور مشرق میں چند ایک    علاقوں میں ابھی بھی دہشت گرد ی  کے اکا دکا واقعات کی رپورٹ حاصل ہو رہی ہیں  تاہم  ان کے خلاف ترک فوجیوں نے دن رات   ان کا تعاقب کرتے  ان کا قلع قمع کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

 

***روزنامہ   صباح :"  اگر یہ حملے بند نہ ہوئے تو اسے  ادلب معاہدے کی خلاف ورزی  سمجھا جائے  گا "

 کل صدر ایردوان کی قیادت میں کابینہ  کا  2019 کا آخری اجلاس منعقد ہوا ۔  صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  نے  اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا اگر  ترک  شہریوں  پر جاری حملوں  کو  نہ روکا گیا  تو پھر اسے ادلب مطابقت  کی خلاف ورزی  سجھتے ہوئے  کاروائی کی جاسکتی ہے۔

 

***روزنامہ  سٹار: "پھولوں  کی برآمدات نے ریکارڈ توڑ دیا "

ترکی  کی جانب سے اس سال   83 ممالک کو پھولوں  کی  برآمدات  سے 110  ملین ڈالر   کی آمدنی حاصل کی گئی ہےجبکہ اگلے سال کے لیے  125 ملین  ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس سال نیدرلینڈ  نے سب سے زیادہ پھول ترکی سے  درآمد  کیے ہیں جو کہ  کارنیشن پھول ہیں ۔

 

***روزنامہ  وطن: " ترکی، ٹویٹر اور Instagram  کو استعمال کرنے والے ممالک میں سر فہرست "

ڈیلوئٹ کی جانب سے کروائے جانے والے ایک سروئے  کے مطابق   سن 2019   میں  دنیا میں سب سے زیادہ  ٹوئٹڑ  اور انسٹراگرام ترک باشندوں ہی  نے استعمال کیا ہے اور وہ اس دوڑ میں دیگر تمام  ممالک کو اپنے پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں