ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

24.12.19

1328817
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن: "صدر ایردوان کے اہم بیانات"

صدر رجب طیب ایردوان نے کل 2019 فواد سیزگن سال  کے  زیرِ اہتمام پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ مقامی  سطح پر تیار کردہ موٹر گاڑی کے بارے میں بات کرتے  ہوئے صدر ایردوان نے بتایا کہ ہم بروز جمعہ  انشااللہ "ترکی کے موٹر سازی منصوبے کی تعارفی تقریب میں شرکت کریں گے"۔

روزنامہ حریت: "عمر چیلک کا مہاجرین کے حوالے سے  پیغام"

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے مرکزی  ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارٹی ترجمان عمر چیلک نے بعض بیانات دیے۔  ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس چیز کا واضح طور پر اظہار کیا ہے کہ  "اب کے بعد مہاجرین کا مسئلہ  ترکی سے بڑھ کر ہمارے اتحادیو ں اور یورپ  کا مسئلہ  ہو گا ،  یہ ہمارا عالمی برادری  کو انتباہ ہے کہ ترکی اس بوجھ کو تنہا نہیں اٹھائے گا۔

روزنامہ سٹار:"جمال خاشقجی کے قتل کیس  کے  بارے میں  سعودی عدالتوں کے فیصلے پر ترکی کا ردِ عمل"

ترک دفترِ خارجہ کے ترجمان حامی آکسوئے  کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل کے حوالے سے سعودی عدالت  کا 5 افراد کو سزائے موت اور 3 کو 24 سال کی سزائے قید  ہماری توقعات کو پورا نہیں کرتیں۔ انہو نے بتایا  کہ"ہماری سرزمین پر ہونے والے اس  قتل کے صیغہ راز کو آشکار  کیے جانے اور تمام تر ذمہ دار اشخاص کا تعین کرتے ہوئے  انہیں ان کے کیفرِ کردار تک پہنچانا نہ صرف  ایک قانونی  عمل ہے بلکہ ایک  انسانی ذمہ داری  اور بوجھ بھی  ہے۔ ہم ، سعودی عدالتوں سے  منصفانہ موقف   کو اپنانے کی اپیل کو ایک بار پھر بیان کرتے ہیں۔

روزنامہ صباح:استنبول ہوائی اڈے کی جانب سے 50 ملین سیاحوں کی میزبانی"

استنبول ہوائی اڈے  سے 50 ملین سیاحوں نے سفر کیا ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ امینہ ایردوان کی  جانب سے استنبول سے نیو یارک پرواز کرنے والے کوبان بائے  فیملی کو پرواز سے پیشتر 5 کروڑویں  مسافر  کی پلیٹ عطا کی گئی۔ استنبول ہوائی اڈے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے  رکن جمال کالیونجو نے  بھی  کوبان بائے  فیملی کو  2 عدد آئی جی اے پاس پریمیئم   ممبر شپ کا تحفہ بھی دیا۔

روزنامہ خبر ترک"انڈوں کا کاروبار کرنے والوں کا عرب  منڈی میں  رحجان"

ترکی کے انڈوں کی پیداوار کرنے والے اہم مقامات میں شامل آفیون قارا حصار  کے پیدا کنندگان نے کویت اور متحدہ عرب امارات کی جانب اپنا رخ کیا ہے۔ آفیون قارا حصار کے ایوانِ تجارت و صنعت بورڈ آف  ڈائریکٹرز کے چیئرمین حسنی  سرط اسیر نے بتایا ہے کہ  ترکی سے ماہ اپریل  کے بعد کویت کو 14، شام کو 3، قطر، متحدہ عرب امارات ، عمان اور بحرین جیسے ممالک کو مجموعی طور پر 4 ملین ڈالر  کے انڈے برآمد کیے گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں