اخبارات کی جھلکیاں

18/12/19

1325339
اخبارات کی جھلکیاں

  ترکی  دنیا میں اول نمبر پر ہے  : ایرودان

 یہ سرخی  روزنامہ  ینی شفق نےلگاتےہوئے صدر ایردوان   کے  حوالے سے خبر دی ہے کہ جنہوں  نے جنیوا میں منعقدہ  عالمی ہجرت فورم  سے خطاب کے دوران کہا کہ  اقوام متحدہ کے مطابق ، دنیا میں سب سے زیادہ پناہ گزینوں کی میزبانی کا سہرا   ترکی کے سر ہے جو کہ اپنی قومی آمدنی کا بیشتر حصہ اُن پر خرچ کرتےہوئے  عالمی پائیدان   کے پہلے نمبر پر ہے ۔

 ان پناہ گزینوں کی تعداد 50 لاکھ ہے جن میں سے 35 لاکھ صرف شامی ہیں۔

آج کی دنیا میں   اس وقت 260 ملین  پناہ گزین موجود ہیں  ۔

روزنامہ وطن   کا لکھنا ہے کہ  یورپی قوتوں کے سابقہ امریکی  کمانڈر  بن ہوجز نے  واشنگٹن انتظامیہ کی  شامی پالیسیوں  پر تنقید کرتےہوئے  کہا کہ  وائی پی جی     پی کے کے کی شاخ ہے  جن میں امتیاز  روا رکھنے کی کوششیں   غیر سنجیدہ ہیں اور یہ ترکی کے ساتھ تعلقات پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

 روزنامہ صباح     نے خبر دی ہے کہ   مقامی طور پر تیار کیے جانے والے ڈرون "سونگار" کو  ترک مسلح افواج کے حوالے جلد ہی کیا جائے گا۔

 بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں ان کی  تعداد 8 ہوگی   جو کہ  جدید اسلحے سے بھی لیس ہونگے۔

روزنامہ اسٹار کے مطابق ، ترک دفاعی صنعت    کے زیر نگرانی  ڈیلٹا وی   اسپیس  ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ   کا  تیار کردہ پہلا خلائی راکٹ اگلے سال  خلا میں بھیجا جائے گا۔

کمپنی کے جنرل مینیجر  عارف قارابے اولو  نے بتایا کہ   اس راکٹ کا  اگلے موسم گرما میں تجربہ کیا  جائے گا۔

 روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ   عالمی  انجمن برائے  علم فلکیات  کے 100 سال مکمل  ہونے کی مناسبت سے  شروع مہم کے دوران   ترکی نے WASP-52 نامی  ستارے   کو "اناطولیہ" اور اس کے گرد  موجود  سیارے کو"  گوک ترک" کا  نام دیا ہے۔

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں