ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.12.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.12.19

1322257
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.12.19

*** روزنامہ حریت: " یہ ایوارڈ  ویمپائروں کی سوسائٹی کے قیام کا ثبوت ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے نوبل ایوارڈ سے متعلق سخت الفاظ میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " ایک ویمپائر مفکرگروپ کے نمائندے کو نوبل ادبیات  ایوارڈ ،دیا جانا  مہذب دنیا کے لئے، ایک ویمپائر کمیونٹی  کی تشکیل کا مفہوم رکھتا ہے۔ نوبل نامی اس تنظیم کو حق و انصاف کے ساتھ ایوارڈ دینے والی تنظیم قرار نہیں دیا جا سکتا بلکہ یہ تنظیم  مکمل طور پر ایک سیاسی شکل اختیار کر چکی ہے۔ آپ کا دیا ہوا یہ ایوارڈ کسی کو بھی قائل نہیں کر سکتا۔ یہ ایوارڈ کسی عزیز سانجار یا پھر کسی اورہان پامک کو دئیے گئے ایوارڈ  کا ہم پلّہ نہیں ہے۔ آپ  کسی کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکیں گے"۔  

 

***روزنامہ صباح: " وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے بیانات " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل ایجنڈے کے موضوعات  سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساتھ طے پانے والا سمجھوتہ بین الاقوامی قانون سے ہم آہنگ ہے۔ ہم لیبیا کے ساتھ سِسمک اور ڈرلنگ کی کاروائیاں بھی کر سکتے ہیں۔ بّراعظمی بحری طاس میں کوئی بھی بلا اجازت کام نہیں کر سکتا اور اگر کوئی ہمارے بحری طاس میں بلا اجازت داخل ہونے کی کوشش کرے گا تو ہم اسے روکیں گے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: "ہم ایس۔400 کی خرید سے باز نہیں آئیں گے" کی سرخی سے شائع کردہ خبر میں  لکھتا ہے کہ وزیر دفاع حلوصی آقار  نے کل جاری کردہ بیان میں  اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ایس۔400 میزائل سسٹم کی خرید کا ارادہ ملتوی نہیں کیا جائے گا۔ آقار نے کہا ہے کہ اس سسٹم کے ساتھ ہم کیسا حل تلاش کریں  گے اس پہلو پر سوچنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے سال کے آخر تک سسٹم سے متعلقہ عملے کی تربیت  کا پروگرام تیار کیا ہے اور یہ سسٹم 2020 کے موسم بہار تک کام کا آغاز کر دے گا۔

 

*** روزنامہ اسٹار : " رواں سال میں ترکی کی مشنری برآمدات میں 10 فیصد اضافہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ مشنری پروڈکشن یونین MIB کے سیکرٹری جنرل صفا صادق آئی تین  نے کہا ہے  کہ رواں سال میں ہم، مشنری  سیکٹر  برآمدات کی شرح میں   10 فیصد اضافے کی توقع رکھتے  ہیں۔ رواں سال میں مشنری سیکٹر   سے حاصل کردہ زرمبادلہ کی شرح 18.5 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی یہ اضافہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد کے قریب ہو گا۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: " کرنٹ اکاونٹ  کا ماہِ اکتوبر کا سرپلس  ایک بلین 549 ملین ڈالر رہا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ جمہوریہ ترکی کے مرکزی بینک کی طرف سے ماہِ اکتوبر 2019  ادائیگی توازن   اعداد و شمار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کرنٹ اکاونٹ کا سرپلس ایک بلین 549 ملین ڈالر  اور 12 ماہ کا کرنٹ اکاونٹ سرپلس 4 بلین 336 ملین ڈالر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں