ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 03.12.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 03.12.19

1316687
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 03.12.19

*** روزنامہ ینی شفق : "ایردوان اور پوتن 8 جنوری کو استنبول میں ملاقات کریں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ روس کے صدارتی پیلس کریملن سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور روس کے صدر ولادی میر پوتن 8 جنوری کو استنبول میں ملاقات کریں گے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس سے قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ پوتن اور ایردوان، جنوری 2020 میں روسی گیس کو بحر اسود اور ترکی کے راستے یورپ پہنچانے والی ٹرکش اسٹریم گیس پائپ لائن کے افتتاح کا پروگرام رکھتے ہیں۔ پوتن کے دورے  پر اس وسیع منصوبے کے افتتاح کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

*** روزنامہ وطن: "سمجھوتے نے  بحر روم میں ترکی کو لیبیا کا ہمسایہ بنا دیا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان اور لیبیا کی قومی مفاہمتی حکومت کی صدارتی کونسل کے سربراہ فیض السراج نے بحری اختیار کے علاقوں کی حد بندی کی یادداشت پر 27 نومبر کو دستخط کئے۔ ترکی کی وزارت خارجہ کے دو طرفہ سیاسی امور  اور نیوی گیشن۔ایوی ایشن۔بارڈر  نائب ڈائریکٹر جنرل چاعتائے ایرجیئس  نے سمندر میں ترکی اور لیبیا کو  ہمسایہ بنانے والے اس سمجھوتے کے بعد کی سرحدوں پر مشتمل نقشے کو سوشل میڈیا سے شئیر کیا ہے۔ ایرجیئس کی یہ ٹویٹ وزارت خارجہ کے سرکاری ٹویٹر پیج سے شئیر کی گئی۔

 

***روزنامہ خبر ترک: "ترکی نیٹو میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتا رہے گا" کی سرخی سے شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزارت دفاع اور پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ کے پبلسٹی آفیسر کرنل اولجائے دینیز ایر  نے وزارت دفاع میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ترکی 18 فروری 1952 میں نیٹو کا رکن بنا اور تب سے اب تک اس نے بین الاقوامی سلامتی و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دینیز ایر نے کہا ہے کہ نیٹو نے ہمارے ملک کی سلامتی  کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اسی طرح ہمارے ملک نے بھی ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے اور کرتا رہے گا۔

 

*** " اقتصادی بڑھوتی کی رفتار میں بتدریج اضافہ " یہ سرخی لگائی ہے روزنامہ حریت  نے۔ اخبار لکھتا ہے کہ ترکی نے رواں سال کے تیسری تہائی میں 0.9 فیصد اقتصادی ترقی حاصل کی ہے۔ وزیر خزانہ بیرات آلبائراک نے  ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ رواں سال کی چوتھی تہائی  کے بارے میں ابتدائی انڈیکیٹروں کے مطابق اقتصادی ترقی کی رفتار میں اضافہ جاری ہے۔ آلبائراک نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف 5 فیصد اقتصادی ترقی تک پہنچنا ہے اور اس کے لئے ہم ،صنعتی ایڈڈ ویلیو میں اضافہ کرنے، خاص طور پر سرمایہ کاروں کے تیزی سے بہتری کی طرف مائل ہونے  اور  پیداواری  سیکٹروں کو مضبوط بنانے کی طرف توجہ دیں گے۔

 

*** اور اب باری ہے روزنامہ اسٹار کی۔ اخبار "ترکی کی اقتصادی ترقی مثبت رہے گی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ اکانومسٹ نورئیل روبینی نے کہا ہے کہ ترکی کی اقتصادیات گذشتہ سال کے دوسری نصف میں پیش آنے والے اسٹاک ایکسچینج بحران اور مالیاتی  دباو کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مندی سے نکل آئی ہے۔  ملکی برآمدات  میں زیادہ رقابت کی وجہ سے کرنٹ خسارہ کم ہو گیا ہے۔ ترکی میں اقتصادی بڑھوتی مثبت رہے گی اور آئندہ سال  میں ترقی کی شرح 3 فیصد کے لگ بھگ رہے گی۔



متعللقہ خبریں