اخبارات کی جھلکیاں

27/11/19

1313223
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ حریت   نے لکھا ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان  کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 4 گھنٹے 10 منٹ تک جاری رہا ۔ بعد ازاں  اعلامیئے میں بتایا گیا  کہ چشمہ امن آپریشن   اپنے ہدف کی تکمیل تک جاری رہے گا۔

 

 ترک وزیر دفاع خلوصی عقار نے  گزشتہ روز ایس- 400 کی وصولی سے متعلق ایک بیان میں  کہا کہ اس سلسلے میں      تمام کاروائیاں   معمول کے مطابق ہیں۔روزنامہ خبر ترک  کےمطابق،  وزیر دفاع نے  چشمہ امن  آپریشن   کو جاری رکھنے  کا بھی عندیہ دیا ۔

 

روزنامہ صباح  نے وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو کے بیان کو جگہ  دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ   ایس 400 دفاعی نظام کی تنصیب  یا وصولی سے متعلق اگر کسی کو ذرہ برابر  بھی شبہ ہے تو وہ اسے دل سے نکال دے    ہم نے اسے خریدا ہے کیونکہ  یہ ترکی کی  دفاعی ضرورت ہے ۔

 

 روزنامہ ینی  شفق      نے خبر دی ہے کہ  محکمہ داخلہ    کے مطابق  گزشتہ روز    ایک  آپریشن کے دوران  2 دہشت گردوں نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا  جس کے نتیجے میں  سال رواں کے دورا  ن  گرفتار شدہ دہشتگردوں کی تعداد  235 ہو گئی  ہے ۔

 

 روزنامہ اسٹار  کے مطابق ، وزیر صنعت و  ٹیکنالوجی  مصطفی وارانک نے گزشتہ روز اپنے بیان مین  بتایا کہ   ملکی سطح پر تیار کی جانے والی   سبک رفتار ریل گاڑی     کےمنصوبے  پر  عمل درآمد  سن 2023 سے شروع ہو جائے گا جبکہ  بحری  آمد ورفت  اور جہاز سازی  میں بھی ملکی وسائل کو  استعمال کرنے کا آغاز کیا جائے گا۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں