ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

22.11.19

1310764
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق "آقار: 145 کلو میٹر طویل  اور 30  کلو میٹر چوڑے علاقے میں سیف زون قائم "

 ترک وزیر دفاع خلوصی آقار نے کل  اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ چشمہ  امن کاروائی کی بدولت 45 کلومیٹر طویل  سر اور 30 کلومیٹر چوڑے علاقے میں میں سکیورٹی قائم کر لی گئی ہے۔  کاروائی کے علاقے کے مشرقی اور مغربی  جانب سے چھیڑ خانی کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ چشمہ امن کاروائی کے دائرہ کار میں میں 4219  مربع کلومیٹر کے رقبے اور 600 رہائشی علاقوں کو  کنٹرول  میں لے گیا ہے۔

روزنامہ وطن" دفتر خارجہ کی جانب سے یونانی وزیر اعظم کے خلاف شدید رد عمل"

ترکی نے یونانی وزیراعظم کیریا قوس  میچو تاکس  کے ترکی  سے متعلق حقائق کو مسخ کرتے ہوئے ہوئے دیے گئے بیانات پر ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے یونانی حکومت کو مہاجرین  کے  قیام کردہ علاقوں  کی بری صورتحال و و بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے  بھی  ریکارڈ کردہ مناظر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجرین کے ساتھ غیر انسانی سلوک سے باز آیا جائے اور ان کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

  روزنامہ صباح"  ایردوان کے بیانات"

 صدررجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ  ترکی اجناس  اس کی پیداوار کے حوالے سے سے دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے جب کہ یورپ میں اس کا دوسرا نمبر ہے۔ صدرِ ترکی نےکل مرکزِ ملت کانگریس و ثقافت میں منعقدہ تیسری ترکی  زراعت و جنگلات شوری کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ" فندق، چیری، خوبانی اور بہی کی پیداوار میں ہم دنیا میں سرفہرست ہیں، ہم 195 ممالک کو کو 1690  زرعی مصنوعات برآمد کرتے ہیں۔

روزنامہ حریت" صارف انڈیکس کے اعلانات"

ترکی محکمہ شماریات نے ماہ نومبر سے متعلق صارف انڈیکس کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے مطابق یہ انڈیکس ماہِ  نومبر میں اس سے قبل کے 1 ماہ کے مقابلے میں5٫2 کے اضافے کے ساتھ 59٫9فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

 روزنامہ اسٹار"شہدکی برامدات سے دس ماہ میں 18 ملین ڈالر کی آمدنی "  

دنیا کے چاروں گوشو ں کو فروخت کردہ ترک سے 18 ملین تین چار لاکھ 7 ہزار ڈالر کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔ ترکی سے سب سے زیادہ شہد جرمنی کو برآمد کیا جا رہا ہے جس سے پانچ ملین 7 لاکھ 23 ہزار ڈالر کی آمدنی حاصل ہوئی ہے،  اس ملک کو چودہ سو ٹن سے زائد شہد فروخت  کیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں