ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.11.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.11.19

1306546
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.11.19

*** روزنامہ حریت: "ہمارا مسئلہ کردوں سے نہیں دہشت گردوں سے ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران کہا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK اور اس کی شامی شاخ YPG کو ہمارے کُرد شہریوں  کے ساتھ ایک ہی پلڑے میں نہیں رکھا جانا چاہیے۔ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہمارا کُرد شہریوں کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے ہمارا مسئلہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے ساتھ ہے۔YPG/PYD دہشت گرد تنظیم PKK کی شاخیں ہیں۔ دہشت گرد دہشت گرد ہے اگر آج آپ ان کے خلاف جدوجہد نہیں کریں گے تو کل آپ کو اس کا بھاری بدل چکانا پڑے گا۔

 

*** روزنامہ صباح: "ہم سیف زون میں ایک ملین مہاجرین کو مقیم کر سکتے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ اپنے دورہ امریکہ کے دوران صدر ایردوان نے سیف زون کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 6 ماہ سے 2 سال کے عرصے میں سیف زون میں ایک ملین مہاجرین کو مقیم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ملین کو الرقہ اور دیر الزور میں رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ شامی پناہ گزینوں کے لئے ترکی کی سرمایہ کاری 40 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یورپ سے ہمیں ملنے والی مقدار محض 3 بلین یورو ہے۔ صدر ٹرمپ نے بھی اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ترکی 4 ملین مہاجرین  کی میزبانی کر رہا ہے اور اب مہاجرین کے معاملے میں یورپ کو  اپنی ذمہ داریوں کو قبول کرنا چاہیے۔

 

*** روزنامہ اسٹار : "راس العین میں پبلک سروسز کا آغاز ہو گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے آپریشن چشمہ امن کے دائرہ کار میں دہشت گرد تنظیم PKK/YPG سے صاف کئے جانے والے شامی علاقے راس العین میں صحت، پینے کے صاف پانی اور دیگر عوامی خدمات کی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔ ترکی کے ضلع شان لی عرفا کے گورنر عبداللہ ایرن نے علاقے کا دورہ کیا اور جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بنیادی خدمات کی منّظم اور بلاتعطل فراہمی کے لئے ترکی سے متعین کئے جانے والے اہلکاروں کے ساتھ شامی شہریوں کو بھی متعین کیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: " استنبول اسٹاک مارکیٹ ترک لیرا کی قدر میں اضافہ کرے گی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ استنبول اسٹاک مارکیٹ کے جنرل منیجر خاقان آتیلا نے کہا ہے کہ مالیاتی سسٹم میں قومی کرنسی کی قدر میں اضافے کے لئے  ہم نے اہم اقدامات کئے ہیں۔ آتیلا نے کہا ہے کہ استنبول اسٹاک مارکیٹ ہمارے لئے ایک باعثِ فخر قومی اثاثہ  اور ایک مضبوط مارکہ ہے۔ آنے والے دنوں میں ہم رائے عامہ کو نئے کرنسی سمجھوتوں اور شام کے سیشنوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: " ہم ترکی میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ تائیوان خارجہ تجارتی فروغ کونسل  کے سربراہ 'والٹر   یہ 'نے کہا ہے کہ ترکی میں تائیوان کی سرمایہ کاریوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تائیوان کی سب سے بڑی اسٹیل فرموں میں سے ایک نے ترکی کے ضلع کھوجا ایلی میں 100 ملین کی سرمایہ کاری سے اسٹیل مل لگانے کا آغاز کیا ہے۔ یہ نے کہا ہے کہ ترکی اور تائیوان کے درمیان بجلی، آٹوموٹیو اور صنعت کے سیکٹروں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں