اخبارات کی جھلکیاں

13/11/19

1305539
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ اسٹار کےمطابق ،   گزشتہ  روز امریکہ روانگی  سے قبل صدر ایرودان    نے  کہا کہ یورپی یونین  کی خارجہ تعلقات کی  کونسل  کے مشرقی بحیرہ روم میں   قدرتی وسائل کی تلاش     کے کام   کو محدود کرنے پر مبنی ایک  رپورٹ پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ  قبرص  کی صورت حال اور ان سے وابستہ مذکراتی عمل  پر ہمیں  ڈرانے دھمکانے    کی ضرورت نہیں    ہے ۔

 

  ترکی کے  جنوب مشرقی اناطولیہ منصوبے  کے تحت  ایلی سو بیراج  ہائیڈرو الیکٹرک      پاور اسٹیشن  3 ماہ بعد فعال ہو جائے گا۔ روزنامہ ینی شفق   نے اس حوالے سے خبر دی ہے کہ    یہ تنصیب  4 ارب 120 ملین کلو واٹ     فی گھنٹہ بجلی  پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے  جس سے  قومی خزانے کو   سالانہ 2 ارب ترک لیرے  کی آمدنی ہوگی ۔

 

 روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ ترکش ایئر لائنز    نے گزشتہ ماہ  1 اعشاریہ 9 فیصد اضافے کے ساتھ 6اعشاریہ 6 ملین مسافروں    کو  سفری سہولت فراہم کی ۔ کمپنی کے  مطابق  گزشتہ ماہ اس کی بیرون ملک  پروازوں میں  مسافروں   کا شرح تناسب 82 اعشاریہ  9 فیصد     اور اندرون ملک  86 اعشاریہ  2 فیصد رہا ۔

 

 روزنامہ خبر ترک   کے مطابق، ترک انجمن برائے  تعمیراتی مواد   کے نتائج کی رو سے   تعمیراتی سازو سامان کی برآمدات  ستمبر کے مقابلے میں  گزشتہ ماہ 4اعشاریہ 1 فیصد اضافے کے ساتھ1 اعشاریہ 89  ارب  ڈالرز رہیں جن کی مجموعی  برآمداتی مقدار 4 اعشاریہ 75 ٹن تھی۔

 

 روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ  یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ  کے زیر اہتمام    ترک فلموں   کا ہفتہ  جاری ہے    جسے ترک وزارت ثقافت  کا بھی تعاون حاصل ہے  جس میں   مختلف ممالک کی فلمیں شائقین سنیما کے سامنے  پیش کی جا رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ  ترکی کے مشہور ہدایت کار نوری بیلگے جیلان  کی فلموں کی نمائش   22 تا 24 نومبر کے درمیان  روم  اور 2 تا 8 دسمبر کے  درمیان  ویانا میں کی  جائے گی ۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں