ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 28.10.2019

ترک ذرائع ابلاغ

1295972
ترکی کے اخبارات  سے جھلکیاں  - 28.10.2019

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

***روزنامہ  خبر ترک :  "داعش کے سرغنہ کی ہلاکت  دہشت  گردی کے خاتمے  کا سنگِ میل ہوگا: صدر ایردوان "

صدر  رجب طیب ایردوان  نے کہا  کہ    ترکی   نے  دہشت گردتنظیم  داعش  کے  سرغنہ  بغدادی  کی ہلاکت  پر  خیر مقدم کیا ہے۔ صدر ایردوان نے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر داعش  کے سرغنہ بغدادی کے قتل کے بارے میں ایک بیان  جاری کیا ہے۔صدر ایردوان  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  داعش کے  سرغنہ کی ہلاکت دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدو جہد   کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ  دہشت گرد تنظیموں  داعش، پی کے کے اور وائی پی جی  کے خلاف جدو جہد میں سب سے بھار ی قیمت ترکی ہی نے ادا کی ہے جس پر ترکی اس ہلاکت کا خیر مقدم کرتا ہے۔ 

 

***روزنامہ  وطن : "تمام دہشتگرد سرغنوں   کا خاتمہ کرنے  کا وقت آن پہنچا  ہے"

اطلاعاتی امور  کے چئیرمین  فاحر یتین آلتون نے گذشتہ روز  اپنے ٹویٹر  اکاونٹ  پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ   "دہشت گردی کے خلاف ہمارے دوست اور اتحادی ممالک کے ساتھ  تعاون جاری ہے اور  اب وقت آن پہنچا ہے کہ  تمام دہشت گرد  سرغنوں کا خاتمہ کردیا جائے۔

 

***روزنامہ سٹار :" 240  ملین مسافر وں   کی  صبیحہ  گیوکچین   بین الاقوامی ہوائی اڈے  سے آمد و رفت "

استنبول صبیحہ  گیوکچین   بین الاقوامی ہوائی اڈ ے  کے 31 اکتوبر 2009   سے  اپنی خدمات فراہم کرنے  کے بعد سے اب تک    10 سالوں میں 240 ملین مسافروں  نے اس ہوائی اڈے  کو استعمال کیا ۔ ہر سال اس  ہوائی  کو استعمال کرنے والے مسافروں   کی تعداد میں مسلسل  اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔   سن   2018 میں اس ہوائی اڈے پر 34 ملین 58 ہزار مسافروں  نے سفر کیا   جبکہ  2019 میں یہ تعداد 36 ملین تک پہنچنے کی  توقع کی جا رہی ہے۔

 

***روزنامہ  خبر ترک :  " آٹھ ماہ   میں ایک سو   ملین ڈالر کی کھالیں  80 ممالک کو برآمد کی گئیں "

ترکی سے امسال  یکم  جنوری سے  ماہ اگست  کے درمیانی  عرصے کے دوران  ایک سو   ملین ڈالر مالیٹ کی کھالیں   80 ممالک کو برآمد کی  گئی ہیں ۔ برآمد کی جانے والی  کھالوں  میں سب سے زیادہ   کھالیں  جس کی مالیت    16 ملین 780 ہزار ڈالر  بنتی ہے  جنوبی کوریا  کو برآمد کی گئی  ہیں  جوکہ     کھالوں  کی کل برآمدات کا  16 فیصد ہے۔

 

***روزنامہ صباح : "نوجوان ویٹ لفٹرز   کے  17 طلائی تمغے "

ترکی نے رومانیہ میں  اختتام پذیر ہونے والے   23 سال  کی عمر کے نوجوان  ویٹ   لفٹنگ   کے مقابلوں میں  17 طلائی ، 8  نقرئی  اور 13 کانسی کے تمغے حاصل کیے  ہیں۔  

 



متعللقہ خبریں