ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 24.10.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 24.10.19

1293931
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 24.10.19

*** روزنامہ ینی شفق: " ترکی نے6 سال میں بنائے گئے نقشے کو 14 دن میں ردّی کی ٹوکری میں پھینک دیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی نے شام کے شمال میں آپریشن چشمہ امن کے آغاز کے بعد امریکہ اور روس کے ساتھ دو اہم سمجھوتے کر کے اس نقشے کو 14 دن میں کوڑے کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے جسے 6 سال سے شام کے شمال میں عملی شکل دینے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ آپریشن چشمہ امن  کے نتیجے میں امریکہ اور روس کے ساتھ طے پانے والے دو سمجھوتوں  اور ترکی  کی فیلڈ میں موجودگی  نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG شام کے توازنوں سے خارج کر دیا ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار: " PKK/YPG نے پس قدمی نہ کی تو ترک فوج ان کے اوپر سے گزر جائے گی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ روس کے صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کی رُو سے PKK/YPG کا شام کے شمال سے انخلاء ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ PKK/YPG کے پس قدمی نہ کرنے کی صورت میں شامی  سرحدی سکیورٹی اور روسی  فوجی پولیس پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو جائے گی۔ پیسکوف نے کہا ہے کہ روس اور ترکی کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے دائرہ کار میں PKK/YPG پیچھے نہ ہٹی تو ترک فوج انہیں روندتی ہوئی گزر جائے گی۔

 

***روزنامہ وطن : " نیٹو، ترکی۔روس سمجھوتے سے مطمئن" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ نے ترکی۔روس سمجھوتے کے بعد جاری کردہ  بیان میں  کہا ہے کہ "ہم شام کے شمال کی پیش رفتوں کا خیر مقدم کرتے ہیں"۔ انہوں نے کہا ہے کہ "تشدد میں کمی بہت اطمینان بخش ہے۔ سوچی سمجھوتہ شام  میں بحران کے حل کے لئے ایک امید کی حیثیت رکھتا ہے"۔

 

*** روزنامہ خبر ترک:" ترکی کی اقتصادیات مثبت بڑھوتی کی طرف جا رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ خود مختار صنعتکاروں ا ور  کاروباری حضرات  کی تنظیم  MUSİAD  کے سیکرٹری جنرل عبدالرحمٰن  کان نے کہا ہے کہ ترکی کی اقتصادیات رواں سال کے آغاز کی منفی بڑھوتی کی توقعات کے باوجود مثبت شکل میں ترقی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترکی نے  تیزی سے ایکسچینج ریٹ کے حملوں پر قابو پایا اور اس کی برآمدات میں بھی مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔

 

*** روزنامہ حریت:" ترکی ڈوئینگ بزنس  انڈیکس میں 33 ویں نمبر پر آ گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خزانہ بیرات آلبائراک  نے کہا ہے کہ ترکی ڈوئنگ بزنس  انڈیکس میں دنیا بھر میں 33 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ ٹویٹر پیج سے ورلڈ بینک کی رپورٹ سے متعلق جاری کردہ بیان میں آلبائراک نے کہا ہے کہ ترکی ڈوئنگ بزنس  انڈیکس میں مزید 10 درجے بلند ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں