ترکی کے اخبارات  سے جھلکیاں 08.10.19

ترکی کے اخبارات  سے جھلکیاں 08.10.19

1284026
ترکی کے اخبارات  سے جھلکیاں 08.10.19

*** روزنامہ شفق:"بالقان کے لئے ہماری پالیسی دینی محور پر نہیں ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے دورہ سربیا کے دوران روزنامہ پولیٹیکا کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم بالقان کے ساتھ اپنے تاریخی و ثقافتی تعلق کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ بالقان کے ساتھ ہماری پالیسی دینی محور پر استوار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بالقان کے پورے جغرافیے میں خواہ کہیں سے بھی ہو سربوں، بوسنین، البانین اور کروشئین کسی میں بھی کوئی امتیاز کئے بغیر اپنے دوستوں کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ ایسے دوست کہ جن کے ساتھ ہم صدیوں تک اکٹھے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ہر شعبے میں باہم متحد ہوں گے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک:" ترکی شام کے شمال میں سکیورٹی زون خود قائم کرے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ شام کے شمال میں سکیورٹی زون کے قیام  کے معاملے میں ایک نئے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ترکی کے آپریشن کے ساتھ نہ تو تعاون کرے گا اور نہ ہی اس میں شامل ہو گا۔ تاہم صدر رجب طیب ایردوان نے آپریشن کے لئے مصّمم ارادے  پر زور دیتے ہوئے "ایک رات ہم اچانک آپریشن کر سکتے ہیں" کا پیغام دیا ہے۔

 

***روزنامہ وطن: "جنوب مشرق میں پیٹرول اور تھریس میں قدرتی گیس کی دریافت" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ ترکی صرف سمندروں میں ہی نہیں خشکی پر بھی پیٹرول اور قدرتی گیس کی تلاش کو تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ جنوب مشرقی اناطولیہ کے علاقے سے پیٹرول کی دریافت  کا ذکر کرتے ہوئے دونمیز نے کہا ہے کہ پیٹرول کی اس دریافت کا ہم آئندہ دنوں میں اعلان کریں گے۔ اس کے علاوہ تھریس  کے علاقے میں ہم نے قدرتی گیس کے ذخائر کا پتہ چلایا ہے۔ ان کے ٹیسٹ تاحال  جاری ہونے کی وجہ سے ذخائر کے محل وقوع کے بارے میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم یہ چیزیں نہایت خوش کن ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار:"دفاع اور ایوی ایشن  کے سیکٹر کی برآمدات 1.9بلین ڈالر تک پہنچ گئیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے دفاع اور ایوی ایشن  سیکٹروں کی برآمدات  رواں سال کے 9 مہینوں میں  2018 کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 37.7 فیصد زیادہ رہیں۔ اس طرح یہ سیکٹر مذکورہ دورانیے میں  برآمدات کی بلند ترین سطح پر رہے ہیں۔ گذشتہ سال جنوری۔ستمبر  کے دورانیے میں ایک بلین 34 ملین 68 لاکھ 69 ہزار ڈالر کی برآمدات رواں سال کے اسی دورانیے میں ایک بلین 85 ملین 52 لاکھ 74 ہزار تک رہیں۔

 

***روزنامہ صباح:"ایتنو سپور کے لئے لاکھوں سے زائد شرکت" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ عالمی ایتنو سپور  فیڈریشن کی طرف سے استنبول  اتاترک ائیر پورٹ  میں منعقدہ چوتھے اینتو سپورثقافتی فیسٹیول  کے ساتھ زائرین نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ فیسٹیول 4 دن تک جاری رہا اور اس دوران ایک ملین 2 لاکھ زائرین فیسٹیول دیکھنے کے لئے آئے۔ فیسٹیول میں 12 شعبوں میں روایتی کھیلوں کے ساتھ ساتھ ترک ثقافت  کے اہم حصوں یعنی کھانوں، دستکاریوں اور بچوں کے کھیلوں کی بھی نمائش کی گئی۔

 



متعللقہ خبریں