ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 04.10.2019

ترک ذرائع ابلاغ

1281879
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 04.10.2019

***آج کے ترکی کے اخبارات کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

 

*** روزنامہ   وطن کی سرخی ہے: " ایردوان کی جانب سے  ایتھنوسپور ثقافتی تہوار کا شئیر "

صدر رجب طیب ایردوان نے چوتھے ایتھنوسپور کلچرل فیسٹیول،  جو کل استنبول میں شروع ہوا اوراواخر ہفتہ تک  جاری رہے گا کو سوشل میڈیا  پر   شئیر کیا ہے۔ ایردوان  نے  سوشل میڈیا ٹویٹر اکاؤنٹ  پر اسے شئیر کرتے  ہوئے لکھا ہے کہ    وہ روایتی کھیل اور  روائتی  ثقافت  کو  اجاگر کرنے اور اسے اگلی نسلوں تک   پہنچانے والے اس ایتھنو سپور   کلچرل فیسٹویل  کی کامیابی کی تمنا کرتے ہیں۔

 

***روزنامہ  حریت:" ترکی کا سیف زون  سے متعلق پلان تیار"

 

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ   انہوں نے  امریکہ کے سکریٹری دفاع مارک ایسپر کے ساتھ  شام میں سیف زون کے قیام سے متعلق  ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  دریائے  فرات   میں  ڈھال  آپریشن کے دوران داعش دہشت گرد تنظیم کے 3 ہزار سے زائد دہشت گردوں  کا خاتمہ کرنے کے بعد   ترکی اس خطے میں اب دہشت گرد کوریڈور  کو قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔ انہو ں نے  کہا کہ انہوں نے امریکی سیکرٹری دفاع ایسپر کو  آگاہ کردیا کہ  سیف زون کے قیام کے بعد 30 کلو میٹر کوریڈور تک   کسی کو بھی  بھاری اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی اور امریکہ کو بھی اس پلان کو تاخیری حربہ استعمال کرتے ہوئے  اس موقع کو ضائع کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

***روزنامہ  خبر ترک: "ترکی تجارتی جنگ  میں کامیاب ہوگا "

وزیر خزانہ بیرات   البائیراک نے معیشت کے بارے میں اہم بیان   جاری کیا ہے۔ انہوں نے   ترکی اور امریکہ کے درمیان   تجارتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم تجارتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے والے ملک  کا روپ دھار چکے ہیں ،  امریکہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں بہتری لانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ  تجارت  سے  دیگر ممالک کو فائدہ پہنچے گا ، ترکی اس وقت  سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش ملک  کی حیثیت رکھتا ہے۔

 

***روزنامہ سٹار :  "ترکی  قدیم توازن    خراب  کررہا  ہے"

فرانس  سے شائع ہونے والے روزنامہ  لے مونڈ  نے لکھا ہے کہ  ترکی، بین الاقوامی میدان اپنی آواز پہنچا کر اب  قدیم توازن  کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ملک کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ فرانسیسی اخبار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ   انقرہ نے  کثیر الجہتی خارجہ پالیسی پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے  جس کے نتیجے میں وہ ایک ایسے ملک کی حیثیت  حاصل کیے ہوئے ہے جس  نے اپنے قومی  مفادات کے تحفظ کے لیے قدیم   توازن کو مسخ کیا ہے ، نئے اتحادیوں کو حاصل کیا ہے اور عالمی نظم و ضبط کے کام پر بحث کا آغاز کیا ہے۔ اخبار کے مطابق  ترکی اب عالمی  میدان میں پہلے سے زیادہ  بلند آواز سے اپنی باتیں منوا رہا ہے۔  

 

***روزنامہ  ینی شفق:  "مقامی  سیٹلائیٹ کی  استنبول  کی جھلکیاں "

سن2012   میں خلاء میں لانچ کیے گئے  GÖKTÜRK-2  سیٹلائیٹ    نے دنیا سے 685 کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے مدار سے ڈیٹا بھیجنا شروع کردیا ہے۔  اس سیٹلائیٹ کا  80 فیصد  ہارڈ ویئر  اور  سو فیصد سوفٹ وئیر  ترکی کے انجینئروں  نے  تیار کیا ہے اور اس سیٹلائیٹ نے   استنبول کی تصاویر روانہ کی ہیں۔ یہ سیٹلائیٹ  ہائی  ریزولیشن کی تصاویر بھیجنے  کے ساتھ ساتھ  90 منٹ میں  دنیا  کے گرد چکر لگاسکتا ہے۔ یہ سیٹلائیٹ  640 کلو میٹر طویل پٹی  کی جھلکیوں کو   بڑی سرعت سے  ہائی ریزولیشن کے ساتھ  بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں