اخبارات کی جھلکیاں

02/10/19

1280025
اخبارات کی جھلکیاں

  صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا کہ ترک-شام سرحد پر محفوظ علاقے کے قیام پر ہمیں خود ہی کوئی قدم اٹھانا ہوگا۔ روزنامہ ینی شفق  نے اس حوالے سے خبر دی ہے  کہ  صدر نے  مزید کہا کہ منبج   سمیت  دریائے  فرات  سے لے کر عراقی سرحد تک 30 کلومیٹر  کے علاقے میں ایک محفوظ  علاقے   کا قیام  عمل میں لایا  جائے گا جہاں  20 لاکھ مہاجرین آباد ہونگے۔

 

 روزنامہ صباح  کا لکھنا ہے کہ  صدر رجب طیب ایرودان نے بتایا کہ اس وقت   مرکزی بینک  میں زر مبادلہ کے ذخائر 103 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں ، ملکی معیشت  اس وقت  اپنا کھویا ہوا توازن حاصل کر چکی ہے   اور ترقی کی رفتار  امید افزا ہے ۔ہماری حکومت مالی نظم  و ضبط کا پورا خیال رکھےہوئے ہے  جبکہ ہم  11 ویں ترقیاتی پروگرام کے  ہمراہ  آئندہ کے 4 سال   تمام کوششوں کو  بروئے کار لائیں گے  تاکہ ترکی  کا شمار دنیا کی 10 اہم اقتصادی طاقتوں میں  کروایا جا سکے ۔

 

روزنامہ وطن   کے مطابق ، حکومت  نے  ایک نیا  ترقیاتی پیکیج متعارف کروایا ہے   جس کے تحت سن 2022 تک   افراط زر کی شرح   4 اعشاریہ 9 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے  جبکہ تاجر برادری  کی توقعات اور ان کی  ترقی  میں اضافے  کےلیے ہر ممکنہ تعاون فراہم  کیا جائے گا۔

 

 روزنامہ خبر ترک  کا لکھنا ہے  کہ  قرضوں کی درجہ بندی کے عالمی  ادارے فیچ ریٹنگز نے گزشتہ روز  اپنی عالمی اقتصادی جائزاتی رپورٹ میں  ترک معیشت کی صورت حال کو  تسلی بخش قرار دیا ہے اور امکان ظاہر کیا ہے کہ    سن 2020 میں  ترک معیشت میں ترقی کی شرح  3اعشاریہ 1 فیصد  جبکہ سن 2021 میں  3 اعشاریہ 6 فیصد رہے گی ۔

 

 روزنامہ حریت کے مطابق ،    سال رواں کے پہلے 8 امہ کے دوران ترکی  کی سیر کو آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد  31 ملین  تک جا پہنچی  جس میں 4 اعشاریہ 8 ملین افراد کے ساتھ روس سر فہرست رہا ۔ سب سے زیادہ غیر ملی سیاحوں نے انطالیہ شہر کی سیر کی  جس کے بعد استنبول     کا نام شامل رہا ۔


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں