ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

09.09.19

1266073
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت "چاوش اولو  کی ایرانی ہم منصب سے بات چیت" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل ایرانی ہم  منصب جواد ظریف  سے ٹیلی فون پر مذاکرات کیے جس میں آستانہ اجلاس اور شام میں آئینی کمیشن کے   امور کے حوالے سے پیش رفت پر غور کیا گیا۔

روزنامہ خبر ترک "ماہ اگست میں موٹر گاڑیوں  کی برآمدات میں 8 فیصد کی شرح سے اضافہ"

ترک موٹر ساز شعبے نے ماہ اگست میں گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 8 فیصد اضافے کے ساتھ 1٫7 ارب ڈالر کی برآمدات سر انجام دی ہیں۔ اس طرح ترک موٹر ساز شعبے نے اپنی تاریخ میں دوسری بار ماہ اگست میں بلند ترین سطح پر برآمدات  کی ہیں۔

روزنامہ ینی شفق "برآمدات میں براہ راست پروازوں کا حصہ"

ترک ہوائی فرم کی جانب سے براہ راست پروازیں شروع کردہ میکسیکو اورجمہوریہ کونگو  سے آنے والے سیاحوں کی تعداد اور ان ممالک کو برآمدات کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ میکسیکو کو برآمدات میں 5 فیصد کا اضافہ  ہوا  ہے تو  جمہوریہ کونگو  کے لیے یہ اضافہ 52 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

روزنامہ سٹار"قومی ٹیکنالوجی کے ہدف کو آسمانوں کی جانب بلند کیا جا رہا ہے"

ترکی  کی ہوا بازی و خلا بازی سرگرمیوں میں اہم اثرات مرتب کرنے والے ٹیکنو فیسٹ کا اہتمام امسال 17 تا 22 ستمبر کیا جائیگا۔ وزیر ِ صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارناک   کا کہنا ہے کہ ہم  دس لاکھ زائرین  کی شراکت  کی توقع ہونے والی  ٹیکنو فیسٹ  ہوا بازی و خلا بازی نمائش کے نوجوان نسل میں ایک جنون کی  شکل اختیار کرنے کی  توقع رکھتے ہیں۔

روزنامہ صباح "جاپان میں ترک میلے میں گہری دلچسپی"

جاپان میں منعقدہ ترک میلے میں ترکی اور ثقافت ِ ترک میں دلچسپی  رکھنے والوں  کا تانتا بندھ رہا ہے۔ میلے میں مہتر بینڈ کے مظاہرے  کو بھی جاپانی شہریوں نے خاصا پسند کیا۔



متعللقہ خبریں