ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 27.08.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 27.08.19

1259293
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 27.08.19

*** روزنامہ خبر ترک : "بہت جلد ہماری بّری یونٹیں علاقے میں داخل ہو جائیں گی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں اندرون ملک اور سرحد پار کامیاب آپریشن کئے ہیں۔ شام میں فرات  کے مشرق سے متعلق ہماری اوّلین ترجیح مذاکرات ہیں۔ اگر امریکہ کے ساتھ ہمارے  مذاکرات سے کوئی نتیجہ نہیں نکلتا تو ہم اپنے منصوبوں کو عمل میں لانا شروع کر دیں گے۔ ہمارے مسلح و غیر مسلح ڈرون اور ہیلی کاپٹر علاقے میں داخل ہو گئے ہیں اور بہت جلد  ہماری برّی یونٹوں کا بھی علاقے میں داخلہ متوقع ہے۔

 

*** روزنامہ حریت: "ترکی کسی صورت واپس نہیں لوٹے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ مشرقی بحر روم میں ترکی اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو گا۔ ترکی اپنے ڈرلنگ اور سیسمک بحری جہازوں کے ساتھ علاقے میں موجود ہے۔ مشرقی بحر روم پورے ترکی کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ ہم بحثیت ملّت کل بھی یہاں موجود تھے آج بھی ہیں اور آنے والے کل بھی ہوں گے۔

 

*** روزنامہ وطن: "روس سے  ایس۔400 کی دوسری ترسیل آج شروع ہو رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ ایس۔400 دفاعی میزائل سسٹم کی فراہمی کا کام 12 جولائی کو شروع ہوا اور اس دائرہ کار میں کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سسٹم کی پہلی کھیپ ترکی پہنچ چکی ہے اور دوسری  کھیپ کی ترسیل اور منتقلی کا کام  بھی   27 اگست سے شروع ہو رہا ہے۔ اس سسٹم کی خرید سے ہمارا مقصد بیرونی فضائی و میزائل حملوں کے خلاف اپنے ملک و ملّت کا دفاع کرنا ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق : " اعتماد کے انڈیکس میں اضافہ، صنعتی صلاحیت 76.6 فیصد بھر گئی" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کے مرکزی بینک نے صنعت کے کپیسٹی یوٹیلائزیشن ریٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ماہِ اگست میں کپیسٹی یوٹیلائزیشن ریٹ میں اس سے قبل کے مہینے کے مقابلے میں 0.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف ترکی کے محکمہ شماریات نے ٹرسٹ انڈیکس کا اعلان کیا ہے جس کی رُو سے ماہ اگست کے دوران محنت کے سیکٹر میں ٹرسٹ انڈیکس میں 6.7 فیصد ، تھوک پرچون کے سیکٹر میں 5.1فیصد اور تعمیرات کے سیکٹر میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

*** روزنامہ صباح: "والی بال کی شہزادیوں نے 3 میچوں میں 3 فتوحات حاصل کر لیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 2019 خواتین والی بال چیمپئن شپ  کے A گروپ کے میچوں میں ترکی کی ٹیم بلغاریہ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3 سیٹوں سے شکست دے کر  گروپ کے تینوں میچوں میں غالب رہی۔ ٹیم اپنا چوتھا میچ بدھ کے روز شام 7 بجکر 30 منٹ پر فرانس کے خلاف کھیلے گی۔



متعللقہ خبریں