ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 22.08.2019

ترک ذرائع ابلاغ

1256698
ترکی  کے اخبارات سے جھلکیاں - 22.08.2019

***سامعین کرام۔ روزنامہ حریت: "صدر رجب طیب ایردوان صدر پوتین  اور صدر ٹرمپ سے بات چیت  کریں گے"

 صدارتی ترجمان ابراہیم  قا لن نے کل کابینہ کے اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے شام میں  ادلیب  کے علاقے میں ترک مسلح افواج کے قافلے پر کیے جانے والے حملے کے بارے میں کہا کہ ہم نے اپنے ردعمل سے روس کو آگاہ کر دیا ہےاور آئندہ ہفتے صدر رجب طیب ایردوان  روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ٹیلی فون پر بات چیت کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی آئندہ ہفتے صدر  رجب طیب اردوان ٹیلی فون پر بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

 

***روزنامہ خبر ترک: "شام میں سیف زون قائم کرنے سے متعلق پلان کا پہلا مرحلہ  کل شروع ہوگیا"

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار نےاپنے امریکی ہم منصب  مارک ایسپر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔  وزیر  قومی دفاع  حلوصی آقار نے امریکی ہم منصب کو دریائے فرات کے مشرق میں  سیف زون قائم کرنے سے متعلق  معلومات فراہم کی ہیں  اور اپنی توقعات سے آگاہ کیا اور کہا کہ وقت ضائع کئے بغیر تیارکردہ پلان پر فوری طور پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے ۔اور اس طرح سیف زون قائم کرنے کے پلان پر کل سےعملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار:"  ترکی میں طیارے تیار کرنے کا کارخانہ قائم کیا جائے گا"

وزیر صنعت و تجارت مصطفی وارانک نے کہا ہے کہ جرمنی میں موجود Aquilaطیاروں کا کارخانہ جو کہ ترک سرمایہ کاروں نے قائم کررکھا ہے کو اب ترکی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےاور اس سلسلے میں  دنیا کے مختلف ممالک میں آباد ترک سرمایہ کار ترکی میں طیارے تیار کرنے کے کارخانے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہAquila طیارے قائم کرنےوالےاس کارخانے کو  جرمنی میں ڈیزائننگ ایوارڈ بھی حاصل ہوا تھا۔

 

***روزنامہ ینی شفق:"غیر ملکیوں نے ترکی میں بڑے پیمانے پر شاپنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے"

 ترکی آئے ہوئے غیر ملکی سیاحوں نے پہلے 7 ماہ کے دوران بڑے پیمانے پر شاپنگ کی ہے اور گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑتے ہوئے اس میں 70 فیصد اضافہ کیا ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق  ترکی میں کی جانے والی شاپنگ میں چھ ہزار 782 ترکش لیرا کےاخراجات کے ساتھ ساتھ قطر کے باشندے پہلے نمبر پر، 6ہزار  یار  لیرے کی 441 کی شاپنگ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے باشندے دوسرے نمبر پر جبکہ 5 ہزار  412  ٹڑکش لیرے  کے اخراجات   کے ساتھ جرمنی کے باشندے تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

***روزنامہ وطن: " چین کو پانچ ملین  ٹن فائرنگ بلٹس برآمد کی گئی ہیں"

ترکی میں چین کے سفیرڈینگ لی  نے  کہا ہے کہ ترکی سے چین کو کو پانچ ملین ٹن  ائرنگ بلٹس روانہ کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی سے برآمد کردہ ان گولیوں کا 50 فیصد چین میں استعمال کیا جائے گا جبکہ باقی ماندہ کو مختلف مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ترکی اور چین کے درمیان اشیاء کی درآمد اور برآمد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے  اور برآمدات و درآمدات میں اضافے سے دونوں  ممالک  ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں۔  



متعللقہ خبریں