اخبارات کی جھلکیاں

21/08/19

1255840
اخبارات کی جھلکیاں

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے   شامی  علاقے ادلب  میں ترک فوجی قافلے پر حملے سے متعلق کہا کہ   شامی حکومت آگ سے کھیل رہی ہے۔روزنامہ حریت   کی خبر کے مطابق، وزیرخارجہ نے کہا کہ  ہم اپنے فوجیوں کا تحفط ہر قیمت  پر ممکن بناتےہوئے    روسی حکام سے   رابطے میں  اضافہ کریں گے۔

 

 روزنامہ صباح  کے مطابق  ترک ضلع ادیامان کے قصبے توت  میں لاکھوں سال پرانی باقیات دریافت کی گئی ہیں۔ان باقیات کے بارے میں   مقامی لوگوں نے  پتہ لگایا اور اس کی خبر حکام کو دی ۔  علاقائی کمشنر یونس قزل گونیش   نے  ان باقیات کے تجزیئے پر بتایا کہ  ان کی تاریخ  100 ملین سال پرانی  ہو سکتی ہے  جس کی تصدیق  کے لیے انہیں استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی بھیجا گیا ہے۔

"  غیر ملکی سرمایہ کاروں کا رخ ترکی کی جانب" یہ سرخی روزنامہ وطن نے لگاتےہوئے   بتایا ہے کہ    ترکی میں غیر ملکی  سرمایہ کاری  کا تناسب گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 6 اعشاریہ 3 فیصد بڑھتے ہوئے  12اعشاریہ 4 ارب ڈالرز ہو گیا ہے ۔اس سرمایہ کاری میں  قطر اور برطانیہ سر فہرست ہیں۔

 

روزنامہ خبر ترک   کا لکھنا ہے کہ  اس سال  کی پہلی شش ماہی کے دوران  شعبہ جہاز سازی  کے  نتیجے میں ترکی نے  580 ملین ڈالر کی برآمدات کی ہیں جنہیں بالخصوص  مشرق بعید کے ممالک کو فروخت کیا گیا۔ ان ممالک میں  ہانگ کان، سنگا پور اور جاپان  نمایاں رہے ۔

 

 روزنامہ اسٹار  کے مطابق ، ترکی کے  مشہور   پرکوشنسٹ  دنچر اوزیر اور پیانو نواز  روئیہ تانر    اطالوی جزیرے کاپری میں  منعقدہ 20 ویں  عالمی کاپری میلہ موسیقی  میں  آج   مظاہرہ کریں گے جس کے بعد ان کا اگلا شو ہسپانوی شہر سونور   کے میلہ موسیقی کے دوران ہوگا۔

 

 

 

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں