ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

16.08.19

1253571
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن "چاوش  اولو کا  سیکورٹی زون کے حوالے سے بیان"

ترک وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو   نے شمالی شام میں متحدہ امریکہ   کے ساتھ طے پانے والی سیکورٹی زون

مطابقت کے  حوالے سے بتایا ہے کہ "ٹرمپ نے 20 میل کا عندیہ دیا تھا، یہاں پر ہمارا مقصد 'سیکورٹی زون ' سے دہشت گرد تنظیم وائے پی جی /PKK کو نکال باہر کرنا ہے۔ امریکہ اسلحہ کی امداد کو جاری رکھے ہوئے ہے، اسے،  ا س معاملے میں مخلص ہونے اور ٹال مٹول سے کام لینے کے عمل کو ترکی  کی جانب سے قبول نہ کرنے کو  سمجھ لینا چاہیے۔ "

روزنامہ صباح "قوسِ قزح پہاڑیوں میں سیاحوں کی گہری دلچسپی"

ترک ضلع اعدر میں واقع   منفرد قدرتی خوبصورتیوں  اور مناظر سے مال مال "قوسِ قزح   پہاڑیوں" میں غیر ملکی سیاح گہری دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔تزلوجا  تحصیل کے مغرب  میں لاکھوں مربع  میٹر کے  رقبے   پر واقع یہ پہاڑیاں ، سرخ، خاکی، مٹیالے اور زرد رنگوں کی مٹی کی بدولت شاندار نظارہ پیش کرتی ہیں۔ علاقے کے سیاحتی سرمائے  میں اضافہ کرنے والی یہ پہاڑیاں رنگوں کی جنبش کے ساتھ مہمانوں کو اپنے اندر جذب کر لیتی ہیں۔

روزنامہ حریت"دیو ہیکل بحری جہاز  کے ذریعے کش اداسے کو 3100 سیاحوں کی آمد"

ترک ضلع آئدن کی تحصیل کش اداسی میں لنگر انداز ہونے والے ولندیزی پرچم بردار کروز پر سوار 3100 سیاحوں نے علاقے میں سیاحتی گہما گہمی پیدا کی ہے۔ ایجین پورٹ  پر کل صبح لنگر ڈالنے والے کوننگز ڈیم  بحری جہاز سے اترنے والے سیاحوں کا لوک رقص کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا۔   اس بحری جہاز کی لمبائی 296 اور چوڑائی 38 میڑ ہے اور اس کے عملے کی تعداد 1200 ہے۔

روزنامہ خبر ترک "لاکھوں    سیاحوں کی آمد"

ضلع بُردر میں  صاف ستھرے پانی  اور فیروزی رنگ کی بدولت "ترکی کے مال دیپ" کے نام سے منسوب کی جانےو الی سالدا جھیل  سیاحوں کا توجہ مرکز بنی ہوئی ہے۔ رواں سال کے آغاز سے ابتک  6 لاکھ سے زائد سیاحوں نے اس پر احتشام مقام کی سیر کی ہے ، خاصکر عید کی چھٹیوں میں یہاں پر سیاحوں کا تانتا بندھا رہا۔

روزنامہ سٹار"رومانوی گلوکارہ اوتیلیا بروما: ترکی میرا دوسراوطن ہے"

رومانوی گلو کارہ اوتیلیا برما نے  ترکی اور سیاحتی علاقے بودرم کو بہت پسند کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میرے دوسرے وطن کی طرح ہے۔  انہوں نے بودرم میں کانسرٹ  پیش کرتے ہوئے مقامی وغیر ملکی سیاحوں کو محظوظ کرایا۔  اوتیلیا نےا س موقع پر ترکی نغمہ بھی صدا بند کیا۔

 



متعللقہ خبریں