ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15.08.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15.08.19

1253156
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15.08.19

*** روزنامہ صباح: "صدر ایردوان کی اپنے انڈونیشین ہم منصب سے ٹیلی فونک ملاقات" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کل انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ایردوان اور ویدودو نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

 

*** روزنامہ اسٹار "علاقے میں ہمارے ڈرون طیاروں نے فرائض کا آغاز  کر دیا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ قومی وزارت دفاع  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شام کے شمال میں سکیورٹی زون کی تشکیل کے لئے جاری کاروائیوں کے دائرہ کار میں ڈرون طیاروں نے اپنے فرائض کا آغاز کر دیا ہے۔

 

*** روزنامہ حریت: "ترک اسٹریم کے ریسیونگ ٹرمینل  کا 95 فیصد مکمل ہو گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ روسی گیس کو ترکی اور یہاں سے یورپ پہنچانے کے لئے جاری پائپ لائن منصوبے  ٹرکش اسٹریم کے کھی کھوئے ٹرمینل کی 95 فیصد تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔ ٹرکش اسٹریم پروجیکٹ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق تعمیر کا کام طے شدہ پروگرام کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے اور 2019 کے آخر تک پائپ لائن سے گیس کی ترسیل شروع ہو جائے گی۔

 

*** روزنامہ خبر ترک:" ضلع مُولا میں کروز سیاحت" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے  مالٹا کا پرچم بردار بحری جہاز "ہوریزن" بحرِ روم ٹوئر کے سلسلے میں مُولا کی تحصیل مارماریس کروز پورٹ بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔ جہاز میں 1610 ہسپانوی سیاح اور 607 افراد پر مشتمل عملہ سوار ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: "فیروزی بیچ پر4 دن میں 25 ہزار سیاح" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ضلع انطالیہ کی تحصیل کاش عید الضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران سیاحوں سے بھری رہی۔ کاش اور قالقان کے درمیان واقع قاپوتاش بیچ نے اپنے تاریخی دن گزارے۔ عید سے ایک دن پہلے یہاں سیاحوں کی آمد شروع ہو گئی جو  عید بھر میں جاری رہی۔ بیچ پر آنے والے سیاحوں کی کُل تعداد 25 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں