ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

09.08.19

1250735
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن"وزیر چاوش اولو کی جانب سے سیکورٹی زون کے حوالے سے بیانات"

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے متحدہ امریکہ  کے ساتھ شمالی شام میں سیکورٹی زون کے قیام کے حوالے سے مطابقت کو ایک اچھا آغاز ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم"ان امور کو منبج روڈ میپ کے معاملے کی ماہیت  میں بدلنے اور ٹال مٹول سے کام لیے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔"

روزنامہ ینی شفق"عقار:ترکی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے حقوق  کو غصب کرنے کے سامنے آنکھیں بند نہیں کی جائینگی" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گولیر  اور مسلح افواج کے کمانڈروں کے ہمراہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا دورہ کرنے والے وزیر ِ دفاع خلوصی عقار  کا کہنا تھا  کہ"ترکی  نے اپنے اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے جائز حقوق اور مفادات کا ہمیشہ سے تحفظ کیا ہے اور کرتا رہے گا۔"

روزنامہ حریت:"کپادوکیا میں سیاحوں کا تانتا "

ترکی کے  نمایاں سیاحتی مراکز میں شامل کپادوکیا  کی ماہ جولائی میں 3 لاکھ 93 ہزار 728 غیر ملکی و ملکی سیاحوں نے سیر کی۔ ماہ ِ جون میں سیاحوں کا سب سے زیادہ توجہ مرکز گورے مے اوپن ایئر میوزیم  رہا  ہے۔

روزنامہ صباح :"ترکی میں پہلی بار استنبول ہوائی اڈے پر "  

استنبول ہوائی اڈے پر 2 روبوٹوں نے ٹرمینل کے اندر مسافروں کو مشاورتی خدمات ادا کرنی شروع کر دی ہیں۔ ترکی میں پہلی بار استنبول ہوائی اڈے پر فرائض ادا کرنے والے معلومات روبوٹس   کی تعداد کو تجرباتی عمل سے گزرنے کے بعد 4 تک بڑھا دیا جائیگا۔ مقامی پیداوار یہ ربوٹس  ترکی اور انگریزی زبان میں مسافروں کے سوالات کا جواب   بصری اور صوتی طریقے سے دیتے ہیں۔

روزنامہ سٹار"جینیفر لوپیز   کا ترکی کے بارے میں پیغام" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ  ترکی کے ضلع انطالیہ میں کانسرٹ پیش کرنے والی عالمی ممتاز گلوکارہ جینیفر لوپیز کی جانب سے کانسرٹ سے متعلق سماجی میڈیا       پر پیغام  کو 11 گھنٹوں میں 45 لاکھ لوگوں نے دیکھا اور ہزاروں کی تعداد نے اس پر اپنے تاثرات  درج کیے۔ 6 اگست کو انطالیہ میں  شائقین ِموسیقی   کے ساتھ یکجا ہونے والی  جینیفر لوپیز  کا یہ پیغام انطالیہ اور ترکی کو دنیا بھر میں متعارف کرانے میں معاون ثابت ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں