عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 09.08.2019

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 09.08.2019

1250587
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 09.08.2019

سامعینِ کرام۔ عالمی پرنٹ اور  الیکٹرونک  میڈیا کی اہم خبروں کی شہہ سرخیوں  کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

روزنامہ  الشرق الواسط :  بحرین  نے ایران سے  علاقے میں کشیدگی   پیدا کرنے کے اقدامات سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

الریا القطریہ: قطر پر لگائی جانے والی پابندیوں سے   امریکہ کے علاقے میں مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

روزنامہ اسپیگل جرمنی: سالوانی اٹلی کو بحران کی جانب دھکیل رہا ہے۔ وزیراعظم    ان کے بیان کے منتظر ہیں۔اٹلی کے وزیر اعظم  Giuseppe Conte  نے وزیر داخلہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ان کو قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرنے کا کوئی حق  حاصل نہیں ہے۔

روزنامہ  بلڈ جرمنی: امریکہ جرمنی میں موجود اپنے فوجیوں  کے ایک حصے کو واپس بلوانے کا خواہاں ہے۔ جرمنی میں امریکہ کے سفیر   رچرڈ  گرینل  نے کہا ہے کہ ایک طرف جرمنی اپنے فاضل بجٹ  کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے تو  دوسری طرف  جرمنی میں موجود امریکی  فوجیوں کے لیے امریکہ کے عوام  ادائیگی کرنے پر مجبور ہیں جو سراسر نا اصافی ہے۔

روزنامہ Tagesschauجرمنی: جرمنی  سیاحوں کی دلچسپی  کا مرکز بننے والے ملک کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔

روزنامہ  ال پائیس :  لیبر یونینز نے  ملک میں  سیاسی بحران   پیدا کرنے سے باز رہنے کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔

روزنامہ  ال منڈو اسپین: ملک میں پیداوار میں  کمی سے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے  اور کساد بازری سے ملک میں منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

روزنامہ  La Vanhuardia: یورپی یونین ، امریکہ کی جانب سے  وینزویلا کی کمپنیوں کی جانچ پڑتال کرنے کے خلاف ہے۔

روزنامہ   Le Monde: تیونس میں وزیراعظم نے صدر کے عہدے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروادیے۔

روزنامہ  Le Figaro: پیرس میں  ایک خاتون پر  حراست میں بچے کے اسقاطِ حمل کی وجہ مقدمہ قائم کردیا گیا۔

فرانس -24: فرانسیسی  فلم  ڈرایکٹر    Jean-Pierre Mocky وفات پاگئے۔

روس نیوز ایجنسی طاس: عدلیہ نے کرغزستان کے سابق صدر   اتامبیف کو 26 سال قید کی سزا سنا دی۔

روس نیوز ایجنسی لینتا: ماسکو میں  ٹی وی چینلز نے اپنی نشریات کو روکتے ہوئے    شدید طوفان سے متعلق متنبہ کردیا۔

MKRU ویب سائٹ : Zelenski نے  فینر یونانی  پیٹرک  بارتھولومیوز  کے ساتھ مشترکہ  پریس ریلیز پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔



متعللقہ خبریں