اخبارات کی جھلکیاں

24/07/19

1241247
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ  ینی شفق  نے لکھا ہے کہ    روس  کی  عسکری تکنیکی تعاون سروس  کے صدر دیمیتری شوگا یف   نے  کہا ہے کہ    ترکی کو  ایس -400 نظام کی فراہمی کا پہلہ مرحلہ اس ہفتے مکمل ہو جائے گا۔

 

یوکرین  کے صدر  ولو دیمیر  زیلنسکی   نے   ترک  تعمیراتی کمپنیوں     کی تعریف کی ہے۔روزنامہ  اسٹار  نے اپنی خبر میں  لکھا ہے کہ   زیلنسکی   نے   ایک  تعمیراتی سائٹ کا مشاہدہ  کرنےکے دوران    کہا کہ    تعمیراتی شعبے میں   ترک کمپنیوں سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہےاور اگر مقامی  ٹھیکےدار چاہیں  تو ترک کمپنیوں  پر  مکمل اعتماد کر سکتے ہیں۔

 

ترک کمپنیوں   کو  دنیا کی   معتبر دفاعی صنعتوں کی  مشہور" ڈیفنس نیوز ٹاپ 100 ناموں کی فہرست میں  شامل کیا گیا ہے۔  روزنامہ حریت کے مطابق ، اس فہرست میں اسیل سان 52 ویں ،STM85 ویں ،راکٹ سان 89 ویں   جبکہ توساش 69 ویں نمبر پر ہے ۔

 

 روزنامہ صباح     نے خبر دی ہے کہ   ترکی میں اس سال کی پہلی شش ماہی  کے دوران  غیر ملکی سرمائے  کی حامل  کمپنیوں کی تعداد گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں  6 اعشاریہ 86 فیصد اضافے کے ساتھ  6 ہزار 179 ہو گئی ہے   ان غیر ملکی کمپنیوں  کی اکثریت استنبول  میں واقع ہے جن میں  ایران  سر فہرست ہے ۔

 

 روزنامہ وطن کے مطابق ،  خشکی کے راستے   بیرونی ممالک سے ترکی آنے والوں کےلیے ایک نیا نظام  متعارف  کروایا  گیا ہے    جس کی مدد سے انہیں   سرحد    عبور کرنے میں   آسانی    مل جاتی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں