ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 11.07.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 11.07.19

1234119
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 11.07.19

*** روزنامہ ینی شفق :" وزارت خارجہ کی طرف سے امریکہ کے ایس۔400 سے متعلق بیان کا جواب" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس  کے ترکی کو ایس۔400 کی فراہمی کے بارے میں جاری کردہ بیان کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان حامی آق سوئے نے کہا ہے کہ "ہم امریکی فریق کو ڈپلومیسی اور ڈائیلاگ کو رد کر کے ترکی ۔امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچانے سے گریز کرنے کی دعوت دیتے ہیں"۔

 

*** روزنامہ اسٹار : " وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  کی طرف سے مشرقی بحر روم کے بارے میں بیان" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل مشرقی بحر روم میں جاری  تناو کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " بحر روم میں ترکی جو کاروائیاں کر رہا ہے وہ ترکی کا حق ہے، کسی کو اس بارے میں رائے دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اپنی حدود کے بحری  طاس میں کیا کیا جانا چاہیے اس کا فیصلہ صرف  اور صرف ترکی کرے گا۔ ہم بین الاقوامی قوانین کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ ڈرلنگ کا کام جاری رہے گا"۔

 

*** روزنامہ خبر ترک :"استنبول ائیرپورٹ پر تیسرے رن وے کی تیاریاں جاری ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ سال 2020 میں استنبول ائیر پورٹ کا تیسرا مستقل رن وے خدمات کا آغاز کر دے گا۔ اس غیر منحصر رن وے  کے ساتھ استنبول ائیر پورٹ ترکی کا پہلا اور یورپ کے ایمسٹرڈیم ائیر پورٹ کے بعد دوسرا متوازی آپریشن کرنے والا ائیر پورٹ بن جائے گا۔ اس نئے رن وے کے ساتھ ائیر پورٹ سے طیاروں کی لینڈنگ اور پرواز کی فی گھنٹہ تعداد 80 طیاروں سے بڑھ کر 120 تک پہنچ جائے گی رن وے کی تکمیل کے ساتھ موجودہ ٹیکسی دورانیے بھی 50 فیصد کم ہو جائیں گے۔

 

*** روزنامہ صباح : " فلائنگ فاکس ترکی میں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا کی طویل ترین یاٹس  میں سے فلائنگ فاکس نامی یاٹ ضلع موعلا کی تحصیل مارماریس  کے ساحلوں پر لنگر ڈالے ہوئے ہے۔ فلائنگ  فاکس داتچہ کی طرف سے ترکی میں داخل ہوئی۔ یاٹ روس کی امیر ترین کاروباری شخصیت دمتری کامنشچکی  اور روس، برطانیہ، فرانس اور یوکرائن  سے دیگر مہمانوں کو سیر کروا رہی ہے۔

 

*** روزنامہ حریت: " اناطولیہ ایفس کو یورپی لیگ کی طرف سے ایوارڈ" یورپ میں بہترین مارکیٹنگ کرنے  والی ٹیم کا انتخاب کرنے والے "یورپی لیگ ڈیووشن مارکیٹنگ ایوارڈز" کی طرف سے اناطولیہ باسکٹ بال کلب کو نقرئی  تمغے سے نوازا گیا ہے۔ اناطولیہ ایفس کلب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق THY یورپی لیگ سے 16 ٹیموں اور ULEB یورپی کپ  کی طرف سے 24ٹیموں سمیت کُل 40 ٹیموں کی  مارکیٹنگ کاروائیوں کے جائزے کے بعد ،  لتھوانیا کی زالگیریس ٹیم طلائی، اناطولیہ ایفس نقرئی اور جرمنی کی بائرن میونخ ٹیم کانسی کے تمغے کی حق دار قرار پائی ہے۔  



متعللقہ خبریں