اخبارات کی جھلکیاں

26/06/19

1225303
اخبارات کی جھلکیاں

 صدر رجب طیب ایردوان نے  فرانس کے مشرقی بحیرہ روم  کے حوالے سے بیان  پر تبصرہ کیا ہے۔ روزنامہ  اسٹار کےمطابق، صدر نے کہا کہ  فرانس اس  معاملے میں خاموش رہے  کیونکہ بطور ضامن ملک  ترکی   کو اس معاملے میں بولنے کا حق  ہے ۔ برطانیہ  بھی  رائے دے سکتا ہے لیکن فرانس کو  اس صورت حال  پر تبصرہ کرنےک ا کوئی اختیار نہیں ہے۔

 

 روزنامہ حریت     نے صدر ایرودان کے  روس سے   ایس 400 دفاعی نظام  کے حوالے سے ایک بیان کو جگہ  دی ہے جس میں انہوں نے  کہا کہ دفاعی ضروریات کے تحت  مختلف متبادلات    کےلیے ہمارے دروازے کھلے ہیں   لیکن  اس معاملے میں  ترکی  کو کسی سے  اجازت لینے    کی ضرورت نہیں، ہم  ایس 400 نظام   کی آڑ میں اپنی بقا کا سودا نہیں کریں گے اور یہ نظام  حاصل کر کے رہیں گے۔

 شمالی عراق میں   موجود دہشتگرد تنظیم   کے خلاف ترکی کا آپریشن پنجہ   جاری ہے جس میں  اس نے حال ہی میں اپنا ایک طویل مار میزائل" بورا  "بھی استعمال کیا ہے۔ روزنامہ صباح   کی خبر میں لکھا گیا ہے کہ ماہرین کے مطابق، میزائل فروغ دینے    کےلیے ترکی  کو  30 سالہ تجربہ  حاصل ہے   جس کے نتیجے میں  امید ہے کہ آئندہ کے 5 سالوں میں    ترکی  ایس 400 دفاعی نظام کی حامل ٹیکنالوجی   میں روس   کے  ہم پلہ ہو جائے گا۔  اس وقت بورا میزائل   کا فاصلہ 280 کلومیٹر ہے  جسے 1000 کلومیٹر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا   گیا ہے۔

 

 روزنامہ ینی شفق  کے مطابق ،    روسی محکمہ داخلہ  نے  سن 2014 میں اپنے ملازمین   پر   نیٹو رکن ممالک     میں تعطیلات گزارنے  کی پابندی لگا رکھی تھی جس میں  ترکی بھی شامل تھا مگر اب اس فیصلے پر نظر ثانی کرتےہوئے ترکی کو  اس پابندی سے مبرا رکھا جا رہا ہے۔ امید ہے کہ اب  روسی پولیس کے ساتھ ساتھ  فوجی بھی  ترکی   کی سیر کر سکیں گے۔

 

 روزنامہ خبر ترک  کا لکھنا ہے کہ  ترک زراعت بینک   کو    فنانشل سروسز فورم  پروڈکٹ اینڈ سروس انوویشن  2019    کے"  بہترین  عالمی منصوبے"  کا ایوارڈ ملا ہے ۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں