اخبارات کی جھلکیاں

30/05/19

1211076
اخبارات کی جھلکیاں

 وزیر دفاع خلوصی عقار نے بتایا کہ"   آپریشن پنجہ"  کا مقصد ترکی اور شمالی عراق   کے علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کرنا ہے۔ یہ خبر روز نامہ وطن   نے  دیتے ہوئے لکھا ہے کہ  27 مئی سے شروع اس آپریشن   کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر دفاع نے  گزشتہ روز اپنے بیان میں  بتایا کہ    اس آپریشن  کے نتیجے میں  دہشتگردوں کے خلاف زمین تنگ کر دی جائے گی ۔

 

 روزنامہ خبر ترک   نے  انکشاف کیا ہے کہ  ٹویوٹا اور پینا سونک نے مشترکہ طور  پر  برقی گاڑیوں  کی  بیٹریا ں  ترکی  میں تیار کرنے   کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس سلسلے میں  دونوں کمپنیوں نے 4 ماہ قبل  مشترکہ امور کا آغاز کر دیا ہے  جس کے نتیجے میں امکان ہے کہ یہ بیٹریاں   ترکی کی مقامی طورپر تیار ہونے والی گاڑی کےلیے بھی  کارآمد ثابت ہونگی  جو کہ سن 2021 میں منظر عام پر آئے گی ۔

   روزنامہ اسٹار   نے روسی  ایوان صدر کے ترجمان دیمیتری پیسکوف کے بیان کا حوالہ دیا ہے جس میں انہوں نے  کہا ہے کہ  ترکی کو ایس 400 دفاعی نظام   مقرر ہ وقت پر ہوگی جس میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہے۔

 

 روز نامہ حریت  نے خبر دی ہے کہ    ماہ رواں کے دوران انطالیہ  کی سیر کو 30 لاکھ سیاح  آئے جو کہ  ایک ریکارڈ  ہے ۔

 

روزنامہ صباح کے لکھنا ہے کہ  سویڈش دارالکومت اسٹاک ہوم   میں  منعقدہونے والی   الماس لیگ   کے تیسرے مرحلے میں جو ترک ایتھلیٹ حصہ لیں گے  ان کے نام کچھ یوں ہیں ۔ رامل، گولیئیف ، یاسمین جان،اراس قایا ،علی قایا اور یاووز جان  ۔

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں