ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.05.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.05.19

1202465
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.05.19

*** روزنامہ صباح: "ایردوان کی اہم ملاقات" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے آزربائیجان کے صدر الہام علی ایف اور ازبکستان کے صدر شوکت میرزیوف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔ صدارتی ذرائع سے موصول معلومات  کے مطابق مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

 

*** روزنامہ حریت : " وزیر خارجہ چاوش اولو کی طرف سے ایس۔400 سے متعلق بیان" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ روس سے ایس۔400 کی خرید میں التوا یا منسوخی موضوع بحث نہیں ہے۔ایس۔400 کی خرید میں التوا سے متعلق دعووں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایس۔400 کی خرید کو ملتوی کرنے یا روکنے کا موضوع ایجنڈے پر نہیں ہے۔ ایک مکمل سمجھوتے کے التوا پر ہم کس لئے بات کریں؟

 

*** روزنامہ اسٹار: "غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 24 فیصد اضافہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر سیاحت و ثقافت مہمت نوری ایرسوئے نے کہا ہے کہ ماہِ اپریل میں ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سب سے زیادہ سیاح 48 فیصد کے ساتھ جرمنی سے ترکی آئے ہیں۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: "تازہ سبزیوں اور پھلوں کی برآمد کے لئے روس سرفہرست" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ سال کے پہلے چار ماہ کے عرصے میں ترکی سے 118 ممالک  کو 622 ملین 4 لاکھ 63 ہزار 509 ڈالر مالیت کے تازہ پھلوں اور سبزیوں  کی برآمد کی گئی۔ اس دورانیے میں 184 ملین ایک لاکھ 57 ہزار 451 ڈالر مالیت کی برآمدات کے ساتھ روس سرفہرست رہا۔

 

*** روزنامہ وطن: " مراکش میں ترک ڈراموں کی ریٹنگ عروج پر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ مراکش میں دکھائے جانے والے ترک ڈرامے ریٹنگ  میں سرفہرست ہیں۔ ملک کے مقامی چینلوں  کی ریٹنگ کی شرح  بتانے والی مقامی کمپنی ماروک میٹری  کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق حکومت سے منسلک 'چینل 2 ' ٹیلی ویژن پر نشر کی جانے والی "مجھے معاف کرو" نامی ترک ڈرامہ سیریل   ملک میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ڈرامہ سیریلوں میں تیسرے نمبر پر  رہی۔



متعللقہ خبریں