ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 15.05.2019

ترک ذرئع ابلاغ

1201751
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 15.05.2019

*** روزنامہ صباح:  "وزیر خارجہ چاؤش اولو کا شام سے متعلق بیان"

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ شامی انتظامیہ کے فوجی دستوں نےسوچی  معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شامی انتظامیہ کے فوجی دستوں نے علاقے میں جس فوجی کاروائی کو جاری رکھا ہوا ہے وہ سوچی  معاہدے کی  کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔  انہوں نے کہا کہ آئینی کمیٹی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ   اب  اسے ایک معاہدے  کا روپ  دینے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

 

*** روزنامہ وطن:" ترک سٹریم  سے گیس کی  ترسیل31 دسمبر سے شروع"

 روس کی توانائی کمپنی گاز پروم  کی  ایگزیکٹو  کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین  Vitaliy Markelovنے کہا ہے کہ 31 دسمبر سے ترک اسٹریم گیس پائپ لائن سےگیس کی ترسیل کا آغاز کردیا جائے گا ۔  انہوں نے کہا کہ  روس   کی سالانہ   15.75 بلین مکعب  میٹر گیس کو ترکی کے راستے یورپ  تک  پہنچایا جائے گا۔  

 

روزنامہ حریت:"  ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں امسال بے حد اضافہ ہوگا:

ترک ٹورازم  ایجنٹ یونین   کے چئیرمین  فیروز بالی قایا نے کہا ہے کہ  موعلا کی تحصیل بودرم دنیا کے  بہترین سیاحتی مقامات میں سے ایک کی حیثیت رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں سیاح  جوق در جوق چلے آرہے ہیں اور اس سال ان  سیاحوں کی آمد  میں بے حد اضافہ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سن 2019 کے پہلے تین ماہ کے دوران  بڑے پیمانے پر  سیاحوں کی آمد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق :  "ترکی ہائیڈرو پاورالیکٹرک پاور میں دنیا میں میں اپنی حیثیت منوا رہا"

ترکی نے گزشتہ سال  ایک ہزار    پچاسی میگاواٹ بجلی  تیار کرنے کی صلاحیت کے مالک ہائیڈرو الیکٹرک پاور سٹیشن قائم کرتے ہوئے  دنیا میں  چوتھے   بڑے ملک کی حیثیت اختیار کر لی ہے۔ گزشتہ سال کل 48 ممالک  نے 21 کی ہزار آٹھ سو میگا واٹ بجلی ہائیڈرو الیکٹرک  پاور اسٹیشنز سے حاصل کی تھی۔

 

***روزنامہ خبرترک: "جینیفر لوپیز  انطالیہ  میں کنسرٹ دے گی"

 لاطینی موسیقی  میں دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ  جینیفیر لوپیز  چھ اگست کو انطالیہ کی تحصیل سیریک  میں کنسرٹ دے گی۔ وہ اپنی اس کنسرٹ  میں  جاری کردہ نئے  البم پر مشتمل گانوں کو پیش کرے گی ۔



متعللقہ خبریں