ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 06.05.2019

ترک ذرائع ابلاغ

1195851
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 06.05.2019

*** روزنامہ سٹار:  "نیٹو  اور ترکی کی جانب سے ایس چارسو  میزائیلوں کے بارے میں اوپر تلے بیانات"

نیٹو کے سیکرٹری جنرل  ہانس  سٹولنٹنبرگ  نے روس سےایس 400 قسم کے میزائیلوں  کے بارے میں  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ہر ملک  کو اپنے دفاع کے بارے میں خود فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔  ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے  اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایس 400  میزائیلوں  کے بارے میں ترکی پہلے ہی سے فیصلہ کر چکا ہے اور روس کے ساتھ اس نے معاہدے پر پہلے ہی دستخط کر رکھے ہیں۔

 

*** روزنامہ خبر ترک:  "وزیر دفاع خلوصی آقار  کا قبرص کے بارے میں پیغام"

 ترکی کے وزیر قومی دفاع خلوصی آقار  نے کہا ہے کہ  ترکی کو مشرقی بحیرہ روم اور بحیرہ ایجیئن کے بارے میں بین الاقوامی قوانین کی رو سے جو حقوق حاصل ہیں ترکی اس کی حدود میں رہتے ہوئے شمالی قبرص ترک جمہوریہ کے تحفظ کا سلسلہ جاری رکھے  گا۔ انہوں نے اس سلسلے میں یونان کو عقل سلیم سے کام لینے اور تعاون کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ترکی خطے میں امن کے قیام کے لیے ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

 

*** روزنامہ حریت: "کشاداسی  میں کروز سے آنے والے  سیاحوں کی بھر مار"

  ہالینڈ اور  مالٹا سے آئے ہوئے کروز کے ذریعے  تین ہزار 560 سیاح کل آئدن کی تحصیل  کشاداسی  تشریف لائے۔ دو مختلف کروز  کے ذریعے ترکی آنے والے مالٹا اور ہالینڈ کے سیاحوں  نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سیروسیاحت کے علاوہ شاپنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ ان سیاحوں نے حضرت مریم  چرچ  اور دیگر مختلف عبادت گاہوں کی زیارت کی ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق:  "خشک خوبانی سے پہلے 4 ماہ کے دوران چوراسی ملین ڈالر کی برآمدات"

 خشک خوبانی کی پیداوار میں دنیا کے 85 فیصد حصے کے مالک ترکی میں پہلے 4 ماہ کے دوران 33 ہزار 910 خوش خوبانی برآمد کرتے ہوئے چوراسی ملین سات لاکھ  دس ہزار 900 ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے۔  ترکی کے شہر ملاتیا سے  دنیا کے مختلف ممالک کو خوبانی برآمد کی جاتی ہے اور اس کی مانگ میں ہر سال اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

 

 

*** روزنامہ صباح: "جنید چاکر  لیورپول اور بارسلونا کے درمیان کھیلے جانے والے  فٹبال میچ کے ریفری کے فرائض ادا کریں گے"

 کل 7 مئی بروز منگل لیور پوول اور  بارسلونا کے درمیان کھیلے جانے والے  چمپین شپ لیگ کے سیمی فائنل میچ کے ریفری کے فرائض ترکی کے مشہور ریفری،  جنید  چاکر   سر انجام دیں گے۔  برطانیہ کے شہر لیور پول میں کھیلے جانے والا یہ میچ ترکی کے مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے شروع ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں