ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 29.04.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 29.04.19

1192688
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 29.04.19

*** روزنامہ ینی شفق : "شام میں دریائے فرات کے مشرق میں آپریشن کی تیاریاں مکمل" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کی وزارت دفاع نے شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے زیر کنٹرول علاقے کی رہائی کے لئے آپریشن کے موضوع پر بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک یونٹوں کی تمام شعبوں میں تیاری مکمل ہے۔ شام کے شمال میں متوقع سکیورٹی زون کی تشکیل کے لئے بھی امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور تاحال اس معاملے میں امریکہ کی طرف سے کسی منفی رائے  کا اظہار نہیں کیا گیا۔

 

*** روزنامہ اسٹار: "ترکی کی طرف توجہ دئیے بغیر کوئی بھی  اس جغرافیے میں آپریشن  نہیں کر سکتا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ جیو پولیٹک  فیوچر کے بانی اور بین الاقوامی تعلقات کے جیو اسٹرٹجسٹ جارج فریڈمین نے ٹی آرٹی ورلڈ کے لئے انٹرویو میں  کہا ہے کہ ترکی تاریخ بھر میں ایک موئثر کردار کا حامل رہا ہے۔ جب ہم شام اور دیگر علاقوں میں درپیش حالات پر نگاہ ڈالتے ہیں تو دکھائی دیتا ہے کہ ترکی اپنی پوزیشن سنبھال چکا ہے اور یہ کوئی آسان کام نہیں تھا۔ یہاں ایک بات کہ جسے دنیا  کو سمجھ لینا چاہیے وہ یہ ہے کہ اس جغرافیے میں ترکی پر توجہ دئیے بغیر آپ کوئی آپریشن نہیں کر سکتے۔

 

*** روزنامہ حریت: "قومی ٹربوجیٹ موٹر کا کامیاب  تجربہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی نے بھاری کوششوں کے بعد عصری ٹیکنالوجی کی حامل ٹربو جیٹ موٹر  تیار کر لی ہے۔ KTJ-3200 مقامی ٹربو موٹر صدارتی محکمہ دفاعی صنعت  کے تعاون سے تیار کی گئی ہے اور ابتدائی تجربات میں کامیاب رہی ہے۔ اس موٹر کو جنگی طیاروں سے پھینکے جانے والے درمیانی مسافت کےایمونیشن میں استعمال کیا جائے گا۔  موٹر کی برآمدی منڈیاں امریکہ اور یورپی ممالک ہوں گے۔

 

*** روزنامہ وطن : "بڑی بڑی ایوی ایشن کمپنیاں استنبول میں لائن میں لگ گئیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا کی  بڑی بڑی ایوی ایشن کمپنیاں  استنبول ائیر پورٹ سے پرواز کے لئے مذاکرات کر رہی ہیں۔ جاپان کی آل نیپون ائیر ویز ٹوکیو سے اور چین کی لکی ائیر کُن منگ  سے استنبول کی پرواز  کے لئے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ استنبول  کی پرواز کے لئے  ایک اور غیر ملکی کمپنی سعودی گلف ائیر لائن  ہو گی۔

 

***روزنامہ خبر ترک :"جوڑوں کے علاج کے لئے محلول کی دریافت، پہلی طلب جاپان سے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے ضلع کتاہیا میں  سائنس دان فرینک انگور سے "گلوکوز یمن " تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں  اور انہیں جاپان سے 50 ٹن گلوکوزیمن مادے کی طلب موصول ہوئی ہے۔ دنیا بھر میں یہ مادہ صرف کیکڑے  اور پران جیسے چھلکے دار سمندری جانوروں سے حاصل کیا جاتا ہے  اور اب ترکی کی دُملو پنار یونیورسٹی کے سائنس دان 4 سالہ محنت کے بعد اسے فرینک انگور  سے حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں