ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 25.04.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 25.04.19

1189847
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 25.04.19

*** روزنامہ اسٹار: "ترکی پر الزام تراشیاں کرنے والوں میں سے ہر ایک کا ماضی خون آلود ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے بیش تیپے کنوینشن سینٹر میں منعقدہ سمپوزئیم سے خطاب میں کہا ہے کہ جو جو بھی آرمینی مسئلے اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں ترکی کو انسانی حقوق اور جمہوریت کا درس دینے کی کوشش کر رہے ہیں ان سب کا ماضی خون میں ڈوبا ہوا ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: "1915 کے واقعات سیاسی مفادات کا ہتھکنڈہ نہیں ہونے چاہئیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدارتی مواصلاتی دفتر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فخرالدین آلتن نے کہا ہے کہ 1915 کو سیاسی مفادات کا آلہ بنائے بغیر براہ راست اور صائب معلومات کی روشنی میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں تیسرے فریق کی حیثیت کے حامل ممالک  کے لئے ضروری ہے کہ وہ یک طرفہ نظریات کی پیروی سے پرہیز کریں۔

 

***روزنامہ صباح: "چار فوجیوں کی شہادت کے علاقے میں فضائی آپریشن" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ضلع حقاری کی تحصیل چُکر جا سے منسلک کاوشاک سیری بیری فوجی بیس کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے PKK/YPG کے دہشت گردوں کو فضائی آپریشن کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق ایک روز قبل علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPGکے ایک گروپ نے فوجی بیس کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے جواب میں ائیر فورس  کمانڈ آفس کی طرف سے، 19 اپریل کو 4 فوجیوں کی شہادت  کے علاقے میں، آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں دہشت گردوں کے گروپ کو ہلاک  کر دیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ حریت: "ٹرکش آٹو موٹیو سیکٹر لاطینی امریکہ میں " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹرکش آٹو موٹیو  سیکٹر نے لاطینی امریکہ کے بڑے ترین آٹو موٹیو  میلے "آٹو میک 2019" میں شرکت کر رہا ہے۔ میلے میں شرکت، اُلو داع آٹو موٹیو انڈسٹریل برآمدکنندگان  کی یونین  کے زیر اہتمام اور قومی سطح پر کی گئی ہے۔ میلے میں ترک کا اسٹال اس سیکٹر کے منتظمین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: "برطانوی سیاحوں کی تعداد میں 40 فیصد اضافے کی توقع" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی میں مارماریس کا علاقہ برطانوی سیاحوں کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور سال 2019 میں یہاں برطانوی سیاحوں کی آمد میں 40 فیصد اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔ موضوع سے متعلق بات کرتے ہوئے ٹرکش ٹوئر ازم ایجنٹس یونین کے شعبہ مارماریس کے سربراہ صوات ایسین نے کہا ہے کہ "رواں سال میں تمام ممالک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی توقع ہے تاہم 40 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ اضافہ   برطانیہ سے متوقع ہے"۔



متعللقہ خبریں