ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

19.04.19

1186612
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح "صدر ایردوان کا فنانشیل  ٹائمز کو کرارا جواب "  کے زیرِ عنوان لکھتا  ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے  فنانشیل ٹائمز میں  شائع ترکی کے بارے میں جھوٹ  موٹ کی خبروں  پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ "ترکی پر حالیہ چند برسوں سے کیچڑ اچھالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اسوقت  ہماری قومی معیشت کے بارے  میں مغربی میڈیا کے تمام تر عناصر منفی  ارائے اور خبریں  پیش کرنے کی  دوڑ میں لگے  ہوئے ہیں۔آپ چاہے جو بھی کر لیں ، ترکی اپنے پاؤں پر ڈٹ کر کھڑا ہے  اور یہ مزید تقویت  پاتے ہوئے اپنے سفر کو جاری رکھے گا۔ "

روزنامہ سٹار "ترک۔ شامی سرحدوں پر سیکورٹی زون کا عملی طور پر قیام"  جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کا کہنا ہے کہ ترکی۔ شام  سرحدوں پر پُر تحفظ علاقے کا قیام  معرض وجود  میں آرہا ہے۔ جناب قالن نے صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں کل منعقدہ کابینہ اجلاس کے  حوالے سے ایک پریس کانفرس کا اہتمام کی۔ انہوں نے بتایا کہ شامی علاقے منبج  میں ترک اور امریکی فوجیوں کی مشترکہ گشتی کاروائیاں  جاری ہیں اور   آئندہ کی کاروائیوں کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، منبج  روڈ میپ کو فی الفور عملی جامہ پہناتے  ہوئے  دریائے فرات کے مشرقی  علاقوں میں کسی بھی دہشت گرد عنصر کو ڈھیرے جمانے کی اجازت   نہیں دی جانی چاہیے۔ یہی چیز ہماری توقعات میں شامل ہے۔

روزنامہ خبر ترک "انطالیہ نئے ٹورزم سیزن  کے لیے تیار " عنوان کے تحت لکھتا  ہے کہ امسال 16 ملین سیاحوں کی  میزبانی کرنے کا  ہدف مقرر کرنے  اور فراہم کردہ سہولیات کی بدولت خطہ یورپ کے لیے  ایک مثال تشکیل دینے والے ترک ضلع انطالیہ میں  مہمانوں کی بہترین طریقے سے آؤ بھگت  کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل  ہو گئی ہیں۔ اس شہر کے بیچز  پر موجود اشیاء  کی دوبارہ نصبی ہو چکی  ہے، یہاں پر باریک ریت کو پھیلایا  گیا ہے اور خاصکر خاندانوں  کے بیٹھنے   کے لیے خصوصی مقامات کی دیکھ بھال کی گئی ہے۔

روزنامہ حریت "ترکی سے 60 ممالک کو لکڑی کو بروئے کار لانے والی مشینوں کی برآمدات" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ وڈ کٹنگ  مشینری  اور متبادل پرزہ جات کی صنعت و حرفت  آجروں  کی انجمن  کے صدر مصطفی ٰ صابری ایرول  کا کہنا ہے کہ وڈ کٹنگ مشینری اور متبادل صنعت  ہر گزرتے دن فروغ پا رہی ہے جس سے  ملکی معیشت  کو سہارا مل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 60 ممالک کو یہ مشینری فروخت کر رہے ہیں، سال 2018 میں  اس شعبے میں ہماری برآمدات 120 ملین ڈالر جبکہ درآمدات 60 ملین ڈالر تک رہی ہیں۔ رواں سال کے پہلے تین ماہ کے اعداد و شمار کے مطابق  ہر ایک سو مشینوں کی درآمدات کے وقت 400 مشینوں کی برآمدات سر انجام  دی جارہی ہیں۔

 روزنامہ ینی شفق "ازمیر کے خاص پیٹیز اپنی لذت کی بدولت عالمی منڈی میں" جلی سرخی کے ساتھ اپنی خبر میں لکھتا ہے  کہ ازمیر کے جغرافیائی اعتبار سے توثیق شدہ  بویوز  پیٹز  کو مختلف ذوق کے حامل انسانوں کے لیے پنیر، چاکلیٹ، کھوپرے ، پستے اور انجیر کی طرح کے اجزاء  کے ساتھ  تیار کرتے ہوئے امریکی اور یورپی منڈی میں  فروخت کیا جا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں