اخبارات کی جھلکیاں

17/04/19

1184951
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ اسٹار  نے  سوئس اخبار نیو زرخر زائٹنگ کے    اخبار نویس  برجٹ ووئیغٹ کے مقالے کا حوالہ دیتےہوئے خبر دی ہے کہ   انہوں نے  استنبول  ہوائی اڈے کی  تعریفوں  کے پل باندھتے ہوئے  اس کے اعلی معیار اور چکا چوند  کا بھی حوالہ دیا ہے ۔

 

 روزنامہ صباح کےمطابق ،  ترک تعمیراتی شعبہ پھر سے بلندیوں  پر    نظر آرہا ہے ۔

  ترک ادارہ برائے تعمیرات  کی ہر ماہ جاری کردہ رپورٹ کےمطابق ، تعمیراتی شعبہ گزشتہ سال     جن مشکلات کا شکار تھا وہ اب ختم ہو گئی ہیں اور  ایک بار پھر شعبے میں  ترقی   کے آثار ابھرنا  شروع ہو گئے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ ماہ  کے انڈیکس میں  فروری کے مقابلے میں 2اعشاریہ 1 پوائنٹ کا اضافہ ہوا ۔

 

روزنامہ ینی شفق کا لکھنا ہے کہ   ترکی میں مقیم   نو مسلم امریکی فنکارہ ڈیلا مائلز  نے اس بات کی ضرورت پر زور دیاہے کہ ترک  لیرا اپنی قدر  کو مستحکم رکھے۔ اس سلسلے میں انہوں نے  اپنے کنسرٹ کےلیے ٹکٹوں کی قیمت بھی ترک لیرا میں   مقرر کرنے کا فیصلہ کیا  ہے ۔ ڈیلا مائلز   ترک  شعبہ سیاحت کےلیے خیر سگالی سفیرہ کا بھی فرض نبھا رہی ہیں۔

 

 روزنامہ خبر ترک   کے مطابق ضلع سیواس کے قصبے زارا  میں واقع دیہات جانووا  میں ایک جھیل کا نظارہ  اپنی تمام رعنائیوں کے ساتھ     فطری حسن چاروں طرف بکھیر رہا ہے۔ مقامی لوگو  کا کہنا ہے کہ   اس جھیل  کی گہرائی کا تو معلوم نہیں البتہ  موسمی حالا ت کے مطابق اس کا رنگ بدلتا رہتا ہے   جس میں مچھلیوں کی اقسام بھی پائی جاتی ہیں۔

 

 روزنامہ حریت   نے خبر دی ہے کہ  ضلع چناق قلعے کے قصبے آئ واجک سے متصل کوچک کویو  میں  ادا تیپے نامی ایک دیہات ہے جس کے بارے میں مشہور ہے کہ اسے حکومت نے بہترین طریقے سے زیر تحفظ لیا ہوا ہے۔ ادا تیپے  میں  یونانی اور   ترک معماری  کا رنگ جھلکتا ہےجہاں کا پر سکون ماحول  ،پتھروں سے بنے پرانے  مکانات،زیتون کے باغات   اور  پرانی چکیاں   زائرین   کی دلچسپی کا  مرکز ہیں۔

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں