ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

12.04.19

1182240
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح نے " روس: ایس 400  کے  بعض پارچہ جات کو ترکی کے  ساتھ مشترکہ طورپر تیار کر سکتا ہے"  یہ لکھتا ہے کہ روسی ایوان صدر ترجمان کا کہنا ہے کہ روس اور ترکی ایس 400 مرزا انسان کے پاس پرچہ جات کو ترکی کے ساتھ تیار کیے جانے کے حوالے سے نظر ثانی کی گئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ ایس۔400  تمام درجات کو مشترکہ طور پر تیار کرنا زیر بحث نہیں کیونکہ یہ ایک نئی طرز کا  اسلحہ  ہے۔  تاہم بعض پارچہ جات کو ترکی کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کیا جانا ممکن ہے۔

 روزنامہ خبر ترک " ترکی جرمنی تجارتی تعلقات  مزید فروغ پائیں گے"  عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ماہ فروری میں ترکی سے سب سے زیادہ  برآمدات کیا جانے والا ملک جرمنی ہے جس کوایک ارب 225 ملین ڈالر کی  برآمدات کی گئی ہیں۔ جرمن ترک ایوان تجارت و صنعت کے صدر ڈاکٹر مارکوس سلویوگت کا کہنا ہے کہ" ترکی اور جرمنی کے بیچ تجارت انتہائی  اچھی  سطح پر ہے۔"  آئندہ کے دور میں دونوں ملکوں کے مابین تجارتی حجم  میں ترکی کے حق میں اضافے کی توقع ہے۔  انہوں نے بتایا کہ ساڑھے 36  ارب ڈالر کے تجارتی   حجم  کے ساتھ  یہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے لئے اہم سطح کے تجارتی شراکت دار ہیں۔

 روزنامہ حریت نے " ترک اور امریکی کاروباری شخصیات یکجا ہو رہی ہیں"  جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ خارجہ اقتصادی تعلقات کمیٹی،  ترک امریکی  بزنس کونسل  اور امریکن ترک کونسل  کے زیراہتمام امسال  37 ویں بارمنعقدہ مشترکہ سالانہ کانفرنس 14 تا 16 اپریل واشنگٹن میں سرانجام پائے گی۔  جس میں پیٹریاٹ میزائل تیار کرنے والی فرم ریتھیون،  ایپل اور جنرل الیکڑک سمیت متعدد فرموں کے اعلی منتظمی اور ترکی و امریکی انتظامیہ کے اعلی سطحی نمائندے یکجا ہوں گے۔

روزنامہ  ینی شفق' سیاحوں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ خرچ کیے  جانے والے ممالک کا تعین"  عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ عالمی سطح پر دلچسپ موضوعات کے حامل ٹیبلز، گرافکس اور معلومات کو یکجا کرنے  والی ڈیجیٹل میڈیا تنظیم  Visual Capitalist کے اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی سیاحوں نے سن 2017 میں ترکی میں  22٫5  ملین ڈالر خرچ کیے۔ ترکی نے اس عداد و شمار کے ساتھ غیر ملکی سیاحوں کے سب سے زیادہ پیسہ خرچ کیے جانے والے ممالک کی فہرست میں چودویں نمبر پر ہے۔  اس فہرست میں امریکہ  اول نمبر پر ہے جہاں پر غیر ملکی صحیح ہونے مجموعی طور پر دو سو گیارہ ارب ڈالر خرچ کیے۔غیر ملکیوں کے سب سے زیادہ خرچ کیے جانے والے دیگر ممالک  اسپین،  فرانس۔  تھائی لینڈ۔ اٹلی اور برطانیہ ہیں۔

 روزنامہ سٹار"ر رصد خانے ٹیلی سکوپس سیارہ مریخ کا مشاہدہ کریں گی"  کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ شمسی نظام کے سب سے چھوٹے دوسرے اور سورج کے قریب ترین چوتھے سیارے مریحخ پرکرہ ارض کے علاوہ زندگی کے آثار موجود ہونے کے احتمال کے پیش نظر وسیع پیمانے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور یہ  سیارہ ماہر فلکیات کی گہری دلچسپی کا  توجہ مرکز بنا ہوا ہے۔  انقرہ یونیورسٹی کا کریقن رصد خانہ 13  اپریل کوایک عوامی سرگرمی کا اہتمام کرتے ہوئے فلکیاتی علوم میں دلچسپی رکھنے والوں کو مریخ اور چاند کا ٹیلی اسکوپس کے ذریعے قریبی طور پر جائزہ لینے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس سرگرمی کے دائرہ کار میں عوام رصد خانے میں موجود ٹیلی اسکوپس کے ذریعے فلکیاتی اجسام کا مشاہدہ کر سکیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں