اخبارات کی جھلکیاں

10/04/19

1180446
اخبارات کی جھلکیاں

 ترک محکمہ دفاع کے مطابق ، شمالی عراق میں   ترک فضائی کاروائی کے دوران علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  پی کےکے      کے  مطلوبہ  اہم سرغنہ مہمت سوئے سورین   کو ہلاک کر دیا  گیا ہے ۔روزنامہ وطن   کی اس خبر میں   محکمہ دفاع نے مزید بتایا کہ پنجہ نامی اس آپریشن میں  دہشت گردوں کے 20 ٹھکانوں  کو تباہ بھی کیا گیا ہے۔

 

"ترک ڈرامے نے روسیوں کے دل جیت لیے  " روزنامہ خبر ترک  نے یہ سرخی لگاتےہوئے  وزیر سیاحت و ثقافت مہمت نوری ارسوئے    کے بیان کو جگہ دی ہے ۔ ترک وزیر  نے  ماسکو میں  بالشائے تھیٹر  میں  سال 2019  ترک۔روس ثقافتی سال کے سلسلے میں  ٹروئے ڈرامہ   دیکھا ۔ اس ڈرامے   کو حاضرین  کی طرف سے داد تحسین  ملی  ۔اس سرگرمی کے جواب میں ایک روسی نمائش کا اہتمام  استنبول میں کیا جائے گا۔

  روزنامہ صباح   کا لکھنا ہے کہ  استنبول ہوائی اڈے    نے  گزشتہ روز  1 لاکھ 3 ہزار 850 مسافروں کو سہولیات فراہم کیں۔ ترک فضائی کمپنی  کے جنرل مینیجر  بلال اکشی  کےمطابق ، گزشتہ روز اس ہوائی اڈے سے  294 پروزایں   روانہ  اور 271         اتریں    ۔

 

 روزنامہ اسٹار  نے خبر دی ہے کہ  انطالیہ میں   3600 سال پرانا   ایک غرق بحری جہاز   کے  ملبے میں سے کثیر تعداد میں پیتل  کی دھات ملی ہے ۔ 14 میٹر  طویل اس  تجارتی بحری جہاز کا تعلق   پیتل کے دور سے بتایا گیا ہے ،ماہرین کا خیال ہے کہ  یہ  بحری جہاز  قبرص سے پیتل   لے کر  جزیرہ کریٹ یا   بحیرہ ایجئین کی  کسی بندرگاہ کی جانب محو سفر تھا جسے  طوفان نے آن گھیرا تھا ۔

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں